خصی کے معنی
خصی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَص + صی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "لازم المبتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خصئے نکالنا","(خَصَیَ ۔ خصئے نکالنا)","خصئے نکلا ہوا بکرا","خصیے نکالا ہوا جانور","وہ عورت جس کے پستان نہ ہوں","کوئی جانور جس کے خصئے نکلے ہوں"]
خصی خَصّی
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خَصِّیوں[خَص + صِیوں (و مجہول)]
خصی کے معنی
"پرورش کے لیے چھترے، مینڈھے اور دنبے ابتدا ہی میں خصی یا آختہ کرالینے چاہیں۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٦٦٢)
"قواعد اور عروض کی مختلف کتابوں میں رباعی کے مختلف نام ملتے ہیں رباعی، ترانہ اور دوبیتی مشہور نام ہیں بعض چہار مصراعی چہار بیتی اور خصی بھی کہتے ہیں۔" (١٩٦٢ء، اردو رباعی، ٢)
گر آج کیا وصل سے انکار پری وش ہو جائے گا خصی ترا بیمار پری وش (١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ١٦٠)
"خصی اور محبوب اور مخنث عورت اجنبی کی طرف نظر کرنے میں مثل مرد کے ہیں یعنی جیسے مرد کو نظر کرنا عورت اجنبیہ کی طرف درست نہیں ویسے ہی ان لوگوں کو بھی نا درست ہے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٧١:٤)
"یہ غور کرنا بھی ضروری ہے کہ وہ مریض یا خصی یا غیر رسیدہ تو نہیں۔" (١٩٣٠ء، شفتالوں، ٢٩)
خصی کے مترادف
زنخا
آختہ, اختہ, بدھیا, بَدھیا, خنثیٰ, زنخا, زنخہ, عِنّی, لَلّی, مخنث, نامرد, ہیجڑا, ہیز
خصی english meaning
a castrated animal (especially a goat)
شاعری
- گر لیگا غوت مت کھا تو لے کے دود ولسی
خوجا اگر کھلاوے کھا جا پلاوے خصی - گر لیگا غوت مت کھا تو لے کے دود و لسی
خوجا اگر کھلا دے کھا جا پلا دے خصی - گر لے گا غوت مت کھا تو لے کے دود و لسی
خوجا اگر کھلاوے کھاجا پلاوے خصی
محاورات
- تخصیص کرنا
- خصیوں میں تانت باندھ دینا
- ڈاڑھی خصی کرانا
- کتے خصی میں کون پڑے