خواں کے معنی

خواں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خاں (و معدولہ) }

تفصیلات

١ - مرکبات میں جز دوم کے طور پر آ کر "پڑھنے والا" کے معنی دیتا ہے۔, m["پڑھنا","(خواندن ۔ پڑھنا)","پڑھنے والا","گانے والا","مرکبات کے آخیر میں استعمال ہوتا ہے جیسے لعنت خوان"]

اسم

صفت ذاتی

خواں کے معنی

١ - مرکبات میں جز دوم کے طور پر آ کر "پڑھنے والا" کے معنی دیتا ہے۔

خواں english meaning

readingrecitingsingingchanting; readerreciter; chanter

شاعری

  • جب تلک تاثیر کا تھا کچھ گماں
    کہ قرآں خواں تو میر تھے کہ سبحہ خواں
  • چوب حرفی بن الف بے میں نہیں پہچانتا
    ہوں میں ابجد خواں شناسائی کو مجھ سے کیا حساب
  • فسانہ خواں دیکھنا شبِ زندگی کا انجام تو نہیں ہے
    کہ شمع کے ساتھ رفتہ رفتہ مجھے بھی کچھ نیند آرہی ہے
  • کیا جانے اس کو مرغ سحر خواں نے کیا کہا
    آزردہ دل چمن سے جو باد صبا گئی
  • مرنے کے بعد آپ نے میری بھلی کہی
    میرے لئے ہیں زیست میں بھی نوحہ خواں بہت
  • ہے معن ا کے مطیخ عالی کا کاسہ لیس
    دستار خواں کا اس کے ہے حاتم اک آشمال
  • انبیا کہتے تھے خوش ہوکے تری شان اللہ
    آفریں خواں تھے فرشتے بھی کہ سبحان اللہ
  • جب مورخ ناکرے تاریخ منج مجلس کے تائیں (کذا)
    قصہ خواں کیوں پڑ سکیں سو قصہ پایاں عید کا
  • اس قدر کی صرف تسخیر پری رو یاں میں عمر
    رفتہ رفتہ نام میرا اب پری خواں ہو گیا
  • پری خواں کو لا کوئی افسوس پڑھائے
    کسو سے کوئی جا کے تعویذ لائے

محاورات

  • بگڑا شاعر مرثیہ گو۔ بگڑا گویا مرثیہ خواں
  • پوست استخواں باقی رہ جانا
  • خوان بڑا خوان پوش بڑا۔ کھولکر دیکھو تو آدھا بڑا خواں پاک خوان پوش پاک کھول کر دیکھو تو خاک ہی خاک
  • نوبت بجاں دکار دبر استخواں

Related Words of "خواں":