والا کے معنی

والا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ وا + لا }

تفصیلات

١ - علامت فاعل بعد از فعل، کرتا، کرنے والا، عامل جیسے مرنے والا، گزرنے والا، جانے والا۔, m["ناؤ والا مالک","(وصفیّت) وصف","باپ۔ پدر (وَلَدَ۔ جننا)","باشندہ دہلی والا","بیچنے والا جیسے دود والا روٹی والا","پیشہ کرنے والا","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","مرکبات میں حضور والا، صاحب والا","مصدر کے ساتھ مل کر صفت بناتا ہے اور اس صورت میں الف بے سے بدل جاتا ہے، جیسے جانے والا، کھانے والا","کام کرنے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : والے[وا + لے]
  • جمع : والے[وا + لے]
  • جمع غیر ندائی : والوں[وا + لوں (و مجہول)]

والا کے معنی

١ - علامت فاعل بعد از فعل، کرتا، کرنے والا، عامل جیسے مرنے والا، گزرنے والا، جانے والا۔

٢ - محافظ، نگراں، نگہبان، مالک، آقا، خداوند، صاحب جیسے گدھے والا، اونٹ والا، کھیت والا، رویے والا، پیسے والا، گھر والا یا آنکھوں والا وغیرہ۔

٣ - منسوب، نسبت دارند، جیسے شہر والا، گاؤں والا، باہر والا، درزی والا، قصائی والا وغیرہ۔

والا کے مترادف

آور, ذو, ذی

, آقا, اعلیٰ, اونچا, بالا, بلند, خداوند, رفیع, صاحب, صفت, عالی, فاعلیت, گرامی, گوالا, مالک, محافظ, منسوب, نگران, نگہبان

والا کے جملے اور مرکبات

ولا قدر, والا جاہ, والا شان

والا english meaning

(F. ???? vá|lí) belonging to(F.والی va|li) belonging to hailing from(of rank) highexaltedhailing frommakermaker ; doer ; keeper ; ownersellersublimevandorvendor

شاعری

  • میں وہ رونے والا جہاں سے چلا ہوں
    جسے ابر ہر سال روتا رہے گا
  • ڈبونے چل دیا مّلاح کشتی بے سہاروں کی
    چلو اب طے کسی صورت سفر کچھ ہونے والا ہے
  • صبح دَم چھوڑ گیا نگہتِ گل کی صورت
    رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا
  • وفا کی تشہیر کرنے والا فریب گر ہے ستم تو یہ ہے
    نگاہِ یاراں میں پھر بھی وہ شخص معتبر ہے ستم تو یہ ہے
  • ان آنسوؤں کو دیکھنے والا کوئی نہ تھا
    جن آنسوؤں میں ہم نے تبسم سمو دیئے
  • بستیوں کو بانٹنے والا جو خط کھینچا گیا
    خط کشیدہ لوگ اس کو رہگزر کہنے لگے
  • کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اُس سے
    وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
  • مجھے اتنا بتادو‘ کون وہ تقدیر والا ہے
    کہ جس کے واسطے مانگی دعائے زندگی تم نے
  • میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
    ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
  • آنے والا کل

    نصف صدی ہونے کو آئی
    میرا گھر اور میری بستی
    ظُلم کی اندھی آگ میں جل جل راکھ میں ڈھلتے جاتے ہیں
    میرے لوگ اور میرے بچّے
    خوابوں اور سرابوں کے اِک جال میں اُلجھے
    کٹتے‘ مرتے‘ جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک لہُو کی دَلدل ہے
    گلی گلی تعزیر کے پہرے‘ کوچہ کوچہ مقتل ہے
    اور یہ دُنیا…!
    عالمگیر اُخوّت کی تقدیس کی پہرے دار یہ دنیا
    ہم کو جلتے‘ کٹتے‘ مرتے‘
    دیکھتی ہے اور چُپ رہتی ہے
    زور آور کے ظلم کا سایا پَل پَل لمبا ہوتا ہے
    وادی کی ہر شام کا چہرہ خُون میں لتھڑا ہوتا ہے

    لیکن یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
    جب تک ان کی لَویں سلامت!
    جب تک اِن کی آگ فروزاں!
    درد کی آخری حد پہ بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
    ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے!

محاورات

  • آدھی رات اور گھر کا پروسنے والا
  • ادڑگدڑ سووے۔ مرجاد والا رووے
  • ال (١) سعی منی والاتمام من اللہ
  • اللہ والا ہے
  • اللہ ہی بیڑا پار کرنے والا ہے
  • اندھے کی جورو کا اللہ بیلی / اندھے کا خدا رکھوالا (ہے)
  • بردھا ایک گاؤں دئی جوت۔ گیل بٹیالا گل پوت۔ بیل ایک اور سارا گاؤں جوتنے والا
  • بہت نکٹوں میں ایک ناک والا نکو
  • پکی بیری کا بیر کھانے والا ہے
  • جادو برحق کرنے والا کافر

Related Words of "والا":