خوراک کے معنی
خوراک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُو + راک }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) روزانہ کی ڈانٹ ڈپٹ","ایک وقت کا کھانا","جانوروں کا کھانا","جانوروں کی خاص غذا","دانہ پانی","دوائی جو ایک وقت پی جائے","سامانِ شکم","سفر خرچ","کھانے کی چیز"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : خُوراکیں[خُو + را + کیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : خُوراکوں[خُو + را + کوں (و مجہول)]
خوراک کے معنی
"صرف پچاس ڈالر ماہانہ میں رہائش اور خوراک اور ایک گدھا سواری کے لیے مفت۔" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٩٨)
بزو گاؤ آدم ہے ان کی خوراک غرض اک جہاں کو کریں ہیں ہلاک (١٨١٠ء، شاہ نامہ، منشی، ٥٧٢)
"خوراک (Dose) فاعل عضو لیے کے پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔" (١٩٧١ء، جینیات، ٣٤١)
"دس بجے جن کے عدالت میں حاضر ہو اور ایک روپیہ خوراک سمن کے ساتھ ہے۔" (١٨٨٠ء، کاغذات کارروائی عدالت، ١١٩)
آپ نے غیر کو جودی دشنام وہ یہ سمجھا مری خوراک ملی (١٩١١ء، تسلیم (نوراللغات))
"راحیلہ: (ایک خوراک گلاس میں ڈالتی ہے) . لیجئے . میاں صاحب سخت کڑوی دوا ہے۔" (١٩٦٧ء، پس پردہ، مرزا ادیب، ٣٨)
علم کی بھوک میں لیتے تھے کنیزوں سے خوراک ابن ہارون کبھی اور کبھی ابن سماک (١٩١٥ء، فردوس تخیل، ١٢٧)
خوراک کے مترادف
طعام, بھوجن, کھانا, غذا
آدھار, آزُقہ, اَہار, بَھتّا, بھوجن, چارہ, خرچ, خورش, راتب, راشن, رسد, روزینہ, طعام, علوفہ, غذا, قوت, وظیفہ, کھاجا, کھانا
خوراک english meaning
Foodvictualsprovisions; eatables; daily foodrationsdietboardregulated allowance of food; one meal; one dose (of medicine)dose [P~خوردن]foodweight and scales
شاعری
- جناور ترے سار کے پاک ساک
صبا اوٹھ خوراک اونکی تھی لاک لاک