داستان کے معنی

داستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ داس + تان }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["طول طویل قصہ","طویل قصہ","طویل کہانی","لمبی کہانی","موسیقی میں پانچ ضرب کی تال جو نقارے میں بجائی جاتی ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : داسْتانیں[داس + تا + نیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : داسْتانوں[داس + تا + نوں (و مجہول)]

داستان کے معنی

١ - قصہ، کہانی، واقعہ، سرگزشت؛ اسطور، اسطورہ، افسانہ۔

"اس کاوش کی داستان کو تاریخ کہتے ہیں جس کا بیشتر حصہ . جبلتوں میں کھو گیا۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ١٠)

٢ - طولانی قصہ (غیر ضروری طور سے پھیلا کر بیان کی جانے والی) باتیں۔

"اس نے محسوسات کی داستان سنائی اور وہ شوق سے سنتا رہا۔" (١٩٧٣ء، آوازِ دوست، ٢٤٤)

٣ - (کسی فرد یا قوم کے) واقعات، حالات کا مفصل و مسلسل بیان، تاریخ۔

"داستان صرف میری داستان نہیں بلکہ ان بیبیوں، علما، حکما اور مفکرین کی داستان ہے جنھوں نے . درس دے کر اسے مزید چمک بخشی۔" (١٩٨٢ء، میری داستانِ حیات، ٣)

٤ - [ موسیقی ] پانچ ضرب کی تال جو نقارے میں بجائی جاتی ہے۔ (حیاتِ امیر خسرو، 195)۔

٥ - چرچا، ذکر۔ شہرت۔ (ماخوذ: فیروز اللغات، پلٹس)

داستان کے مترادف

حکایت, قصہ, گپ, ذکر, ناول, مثل

اسطورہ, اسٹوری, افسانہ, تاریخ, حکایت, ذکر, روایت, سرگذشت, شہرت, قصہ, ماجرا, مشہوری, نقل, واقعہ, کتھا, کہانی

داستان کے جملے اور مرکبات

داستان سرا, داستان غم, داستان گوئی, داستان نویسی, داستان حیات, داستان خوانی, داستان دل, داستان سرائی, داستان طراز, داستان عشق, داستان گو, داستان نویس

داستان english meaning

a storyfabletale; history; framenotorietychief collector [A~ استیفا]five stroke drum beatlate ; fablelegend ; romanceone who realises in fullstory

شاعری

  • در و دیوار ہیں ، مکان نہیں
    واقعہ ہے، یہ داستان نہیں
  • سناتے ہیں مجھے خوابوں کی داستان اکثر
    کہانیوں کے پر اسرار لب تمہاری طرح
  • آدمی کی زندگانی میں کوئی تو بات ہے
    دو فرشتے لکھ رہے ہیں داستان زندگی
  • غریب و سادہ و رنگین ہے داستان حرم
    نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل
  • تمہید ہو چکی تو وہ مطلب پہ بول اٹھے
    بے درد سونے دے مجھے اب داستان چھوڑ
  • مری داستان سرائی میں کہاں ہے وہ حلاوت
    کہ نہاں تھا آہ جس میں کبھی راز خواب شیریں
  • ہے تجھ کو یاد از بر وہ داستان ساری
    لہریں تری ورق بس تاریخ کے ہماری
  • داستان عشق طولانی ہے قصہ مختصر
    دیر تک بے کس یونہی بکتا رہا دیوانہ وار
  • جوقابل شنید نہ ہو داستان غم
    کہتے ہیں کیجیے اسے تیرا فسانہ فرض
  • سنا دے قصہ خواں ان کو مرا حال
    لگا دے یہ بھی ٹکڑا داستان میں

Related Words of "داستان":