دانا کے معنی

دانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + نا }

تفصیلات

iفارسی مصدر |دانستن| سے صیغہ امر |دان| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے |دانا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیلوں کو کھلیان پر چلانا","پیر جہاندیدہ","تجربہ کار","دائیں چلانا","صاحب وقوف","عمر رسیدہ","ہوش مند"]

دانستن دان دانا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : داناؤں[دا + نا + اوں (و مجہول)]

دانا کے معنی

١ - جاننے والا، عالم، باخبر۔

"تیرا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے۔ جس کی چاہتا ہے کم کر دیتا ہے، وہ اپنے بندوں کے حال کا دانا اور بینا ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرت النبیۖ، ٤١٨:٣)

٢ - عقل مند، دانش، ہوشیار، زیرک۔۔

 عشق ہے روگ کہا تھا ہم نے آپ نے لیکن مانا بھی عشق میں جی سے جاتے دیکھے انشا جیسے دانا بھی (١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ١١٢)

٣ - تجربہ کار؛ آزمودہ کار؛ عمر رسیدہ؛ جہاں دیدہ۔

"ایک بڑا دانا حکیم ہے اس سے تیرا علاج بھی ہو جائے گا۔" (١٩٨٠ء، وارث، ٣٦٠)

٤ - سیانا، بالغ، سمجھ دار۔

"وہ گو یا اور دانا ہو کے پندرہ برس کی عمر میں مر گیا۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٨٠)

٥ - [ تصوف ] مریدِ صادق، سالک جو راہ حق میں قدم مضبوط اور ثابت رکھے۔ (مصباح التعرف، 115)

دانا کے مترادف

رام[2], زیرک, گرو, عاقل, عالم, لائق, عقیل, فلسفی, مدرک, صاحب عقل, صحیح العقل

حکیم, دانشمند, دانندہ, دانہ, زیرک, سیانا, عاقل, عالم, عقلمند, گاہنا, ہوشمند, ہوشیار

دانا کے جملے اور مرکبات

دانا بینا, داناے راز

دانا english meaning

wiselearned; a wise mana sagecattle look-upgroan while carrying load or evacuating bowelspennon ; pennant ; flag on spearsagaciousshrewdstandard ; banner ; ensign [P]

شاعری

  • پرندے چونچ میں دانا سمیٹ لاتے ہیں!
    یہ بات کاش زمانہ پہ کچھ اثر کردے
  • جو راضی نہ ہو پھر او بھانا کرے
    تیرا کام بھی کون دانا کرے
  • نہ بستی میں ملے دانا نہ پانی
    نہ جنگل میں ملے آلا نہ پالا
  • جال میں زرکے اگر ہوتی کا دانا ہوگا
    وہ نہ اس دام میں آوے گا جو دانا ہوگا
  • قالب کوں رکھ تو دانا گر عشق کا ہے دانا
    منزل کوں جلد پہنچے مر کب ہو گر تکاور
  • سنے دانا جو بازیجے کی باتیں
    تو ان سے بھی کرے حاصل نصیحت
  • وہ بالک جو دن دن کوں شانا ہوا
    خردمند ہنر مند دانا ہوا
  • فکر فرنگ و دانش یو ناں آگے ترے ہے طفل دبستاں
    توہے وہ باہر تو ہے وہ ماہر تو ہے وہ بینا تو ہے وہ دانا
  • ہر بند پہ بے فائدہ بتلانا ہے
    اچھا نہ کہے گا اے جو دانا ہے
  • ویچہ دانا ہے تجے گردوں دوں کوں اے عزیز
    سٹ کے دلیا کوں کوں جو کئی جگ میں خدا دانی کرے

محاورات

  • اس سیتی مل دوڑ کر جو نر گیانی ہو۔ دانا دشمن بھی بھلا کہہ گئے یہ سب کو
  • بد بدانا
  • بن آئے پر احمق بھی دانا ہوتا ہے
  • حیف باشد دل دانا رمشوش باشد
  • حیف دانا مرون و افسوس ناداں زیستن
  • دانا جلد بازی نہیں کرتے
  • دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہے
  • داناؤں کی دور بلا
  • دل کو گدگدانا
  • سائیں کے دربار میں بڑے بڑے ہیں ڈھیر۔ اپنا دانا بین لے جس میں ہیر نہ پھیر

Related Words of "دانا":