در[1] کے معنی

در[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صرف جا رہے۔ اردو میں اصل حالت اور معنی کے ساتھ بطور حرف جا رہی مستعمل ہے اور مختلف حالتوں میں بطور سابقہ بھی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

حرف جار ( واحد )

در[1] کے معنی

١ - میں، اندر، بیچ، جیسے : درپردہ، درحقیقت وغیرہ۔

 زنار شکار و سجہ در دام مے خانے کی شب کنشت کی شام (١٩٥٥ء، نبضِ دوراں، ٦٦)

٢ - کثرت کے موقع پر جیسے صحرا در صحرا، قطار در قطار وغیرہ۔

"یہ حصہ جو دراصل ایک طرح کا دالان در دالان اور دلان تھا بہت وسیع اور کشادہ تھا۔" (١٩٤٦ء، آگ، ٢٦)

٣ - (کثرت یا ہجوم کے موقع پر) پریا بالا کے معنوں میں جیسے سود در سود۔ (ماخوذ : نوراللغات)

"حلقۂ اثر وسیع نہیں محدود در محدود تھا۔" (١٩٦٤ء، مقاماتِ ناصری، ١٤)

٤ - (قلت یا کمی کے اظہار کے لیے) تحت، ذیلی یا طفیلی، جیسے : اجارہ دار اجارہ۔

در[1] کے مترادف

اندر, پر, میں

در[1] کے جملے اور مرکبات

درپردہ, دربندی

در[1] english meaning

["In","into","within","among; on","upon"]

Related Words of "در[1]":