درازی کے معنی

درازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرا + زی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت |دراز| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے اسم کیفیت بنا اردو میں ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لمبا ہونا","مرکبات کے اخیر میں استعمال ہوتا ہے جیسے دست درازی"]

اسم

صفت ذاتی, اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

درازی کے معنی

["١ - [ قدیم ] دراز، طویل، لمبی۔"]

[" کہ تج سینہ کو تہ، درازی ہے راہ کہ مشکل مشقت کی سخت بد ہے راہ (١٦٠٩ء، قطب مشتری، ضمیمہ، ٥)"]

["١ - دراز ہونے کی کیفیت، لمبائی، طوالت۔"]

["\"بعض حشرات میں زیریں لب کے دوشاخہ . اور ابر یہ درفکی خود کی درازی کی مدد سے مائع کو سٹرپنے کی صلاحیت . ہے\" (١٩٧١ء، حشریات، ١١٣)"]

درازی کے مترادف

طوالت, طول, تطویل

امتداد, تطویل, طوالت, لمبائی

درازی english meaning

all and sundryeveryone irrespective of his status, high and lowextensionheightlengthstretching [P]tallness

شاعری

  • چمن پر نوحہ درازی سے کس گل کا یہ ماتم ہے
    جو شبنم ہے تو گریاں ہے جو بلبل ہے تو نالاں ہے
  • شبِ ہجراں کی درازی سے پریشان تھا میں
    یہ تری زلفِ رسا ہے‘ مجھے معلوم نہ تھا
  • پتال میں درازی زلف سیاہ میں
    ہے کوہ و دشت کی طرف آہنگ سانپ کا
  • مطرب پر کی دست درازی تو دیکھنا
    باتوں میں شیخ شہر کا عمامہ لے گیا
  • زلف جاناں کی درازی بھی شریک شب ہے
    لائے گی روز قیامت کی خبر آج کی رات
  • اس کی خر طوم کا مضمون درازی نہ بندھا
    دونوں کوتاہ ہوئیں بحر طویل و مدید
  • ساقی ہے شب کے دست درازی کا کیا ملال
    پیارے جو بے خودی میں ہوا معتبر نہیں
  • سامنے میرے ترے کاکلِ مشکیں سے اگر
    بے سبب دست درازی کبھو شانا کرتا
  • ہے سب سے قوی بازوئے سَلطان حجازی
    کر سکتا ہے شیروں پہ کوئی دست درازی
  • اللہ اللہ دستِ کونہ کی درازی کے نثار
    ہاتھ دنیا سے جو کھینچا اس کا داماں مل گیا

محاورات

  • درازی عمر
  • دست درازی
  • سوسن کی زبان درازی مشہور ہے

Related Words of "درازی":