درست کے معنی
درست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُرُسْت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ فارسی سے اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھلا چنگا","بہت خوب","سچ ہے","طنز سے بھی کہتے ہیں"]
اسم
صفت ذاتی
درست کے معنی
"جانے والے کا ہر حساب غلط اور آنے والے کا ہر حساب درست۔" (١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ١٥٧)
"کسی ملک میں بھی ایسا نہیں ہے کہ وہاں کی حکومت ہر لحاظ سے درست ہو۔" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٢٦ جولائی: ٣)
"کالعدم مسلم لیگ کے تاحیات صدر ہیں ان کا یہ مؤقف درست نہیں تھا۔" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٣ جولائی، ٨)
"انیلا نے باپ کی گود سے بیٹھے بیٹھے درست ہاتھ بڑھا کر کہا دیکھ لیجیے کچھ بھی تو نہیں ہوا۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٩٦)
صورت کا تیری دل نہ ہو کیونکر فریفتہ نقشہ درست بینی و گوش و دہن درست (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٦٧)
تنگ اس لیے نہیں کہ قبائے برہنگی آئی اپنے تن پہ اب اے دوستاں درست (١٨٣٨ء، چمنستان سخن، ٤٤)
گو ہے شراب و ساقی و صحن چمن درست وہ گلبدن جو آئے تو ہو انجمن درست (١٨٧٠ء، چمنستان جوش، ٤١)
کم شاعری بھی نسخۂ اکیسر سے نہیں مستغنی ہو گیا جسے آیا یہ فن درست (١٨٤٦ء)
"یہ درست ہے کہ انگریزی مغرب کی سب سے اہم زبان ہے۔" (١٩٨٥ء، روایت اور فن، ٣٤)
درست کے مترادف
ٹکسالی, سزاوار, خیر, حلال, معتبر, معتدل, مباح, مناسب, قرار واقعی
بجا, تندرست, چست, چنگا, خوب, درست, راست, سالم, سچ, صحیح, موزوں, مہذب, ٹھیک
درست کے جملے اور مرکبات
درست اعمالی, درست عقل, درست عیار, درست فال, درست گمان
درست english meaning
Rightfitproperbecomingsuitable; justtrue; correctaccuratepreciseexact; straight; wellsafesoundentirebackside gardengoodinperfect orderkitchen garden [P]rectifiedrepairedsafe soundset righttruewell
شاعری
- قاتل کے اشتیاق میں کود کاٹتے گلا
آراستہ ہے گور ہماری کفن درست - جلتا ہے تیز وقت سے ساعت سے آن سے
رفتار میں سحاب درست آنکھ کان سے - بولے وہ ماہ مصر کی تصویر دیکھ کر
ہاں خیر کچھ درست ہے یہ انکھ ناک سے - عشاق مر بھی جاتے ہیں زخمی بھی ہوتے ہیں
میں اب تو تن درست ہوں کیوں آپ روتے ہیں - مغ نے دی پگڑی پہ زاہد کے مجھے قرض شراب
کام سودا ہی کا ہوتا ہے خدا ساز درست - بدلو ردیف اور کہ جی بھر گیا نسیم
ہو اور طرح زلف سروش سخن درست - کہہ لیجیے کمینوں سے گتھنا درست ہے
سفلوں کے ساتھ خندہ بے جا درست ہے - پیری میں نا درست ہوا جامہ بدن
جس جس طرف نگاہ اٹھاتا ہوں جھول ہے - نہ فعل اس کا درست ناقول اس کا
ہے پیدا و نہاں بے ڈول اس کا - صفیں درست رہیں وقت گیر و دار کا ہے
یہ جنگ اس سے ہے مالک جو ذوالفقار کا ہے
محاورات
- آنکھ ناک سے درست ہونا
- آنکھ ناک سے درست ہے
- آنکھ کان سے درست ہونا
- اردوئے معلٰی کا طور مقرر ہونا یا نقشہ درست ہونا
- اوسان درست رہنا
- اوسان درست ہونا
- اویر سویر درست ہوجائیگا
- ایمان درست نہ ہونا
- ایک تندرستی (نہ) ہزار نعمت (ہے)
- بے ملا بھی کہیں اذان درست ہے