دست کے معنی

دست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَسْت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک ماپ","پتلا پیخانہ","پنجہ مرجاں","چوپائے کے اگلے پاؤں یا دستہ","گدیلا جس پر وہ بیٹھے","مرغان شکاری کے واسطے","وزیر اعظم","وہ جگہ جہاں سب سے عزیز مہمان کو بٹھائیں","ہاتھ کی شکل کا پتہ","ید پنجہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دست کے معنی

١ - ہاتھ، پنجہ۔

 یہ پیالہ ہے کہ دل ہے یہ شراب ہے کہ جاں ہے یہ درخت ہیں کہ سائے کسی دست مہرباں کے (١٩٧٠ء، برش قلم، ٤٨)

٢ - چوپائے کے اگلے دو پاؤں دست کہلاتے ہیں۔

"دست کا گوشت بہت پسند تھا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ،)

٣ - (مرغان شکاری کے لیے تعداد کے اظہار کے موقع پر) جیسے: یک دست باز، یک دست جرہ وغیرہ۔

"جرہ اور شاہین وغیرہ کو دست کے لفظ کے ساتھ لکھتے ہیں۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٣٠٣)

٤ - خلعت، زرہ۔ (جامع اللغات)

"آٹھ جو کا ایک انگشت اور چوبیس انگشت کا ایک دست اور چار دست کا ایک دند۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٣٠٤)

٥ - [ پیمائش ] شاہ جہاں کے زمانے کا پیمانہ، ایک ماپ۔

٦ - کوئی مکمل چیز جیسے: مکان، اصطبل، دفتر وغیرہ؛ نوبت، دفعہ، موقعہ؛ دستہ: ہاتھ کی شکل کا پتا، پتہ مرجان؛ وہ جگہ جہاں سب سے عزیر مہمان کو بٹھائیں: گدیلہ جس پر وہ بیٹھے؛ وزیراعظم؛ طاقت قوت؛ خوبی، فضلیت، برتری، فتح؛ فائدہ؛ طریقہ، طور؛ پہلو، طرف؛ اختتام حد؛ کام، پیشہ؛ محنت؛ برابر، ہم پلہ؛ پاسے کا ہاتھ؛ مال گزاری جو حقیقت میں اکٹھی کی جائے، بندوبست کے خلاف جو مقرر کی جائے۔ (جامع اللغات)

٧ - [ تصوف ] صفت قدرت کو کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)

دست کے مترادف

ہاتھ

اسہال, برتری, پہلو, تعداد, خلعت, خوبی, دفعہ, زرہ, طاقت, طریقہ, طور, عدد, فائدہ, فتح, فضیلت, قوت, موقعہ, نفع, نوبت, ہاتھ

دست کے جملے اور مرکبات

دست اجل, دست بوسی, دست بردار, دست بدست, دست اندازی, دست پنجہ, دست درازی, دست و بازو, دست گیر, دست اتار, دست افشار, دست افشاں, دست افگن, دست آشنا, دست آویز, دست باد پیما, دست بازی, دست بخیر, دست برداشتہ, دست بسر, دست بندی, دست بیع, دست بیعت, دست پاک, دست پرور, دست تطاول, دست تنگی, دست جامہ, دست چالاک, دست خدا, دست خون, دست راستی, دست زور, دست سوالی, دست شفا, دست صبا, دست طلب, دست عطا, دست فروش, دست کار, دست کاری, دست کرم, دست گریباں, دست گلچیں, دست مایہ, دست مجلس, دست مرد, دست نازنیں, دست نشان دہ, دست نگری, دست وحشت

دست english meaning

Hand; a cubit; suit (of armour or clothes); anything complete (as a house with its offices); purging or loose stoolstoolpurgeevacuation.animal`s forelegcubitfraudulenthandinfluencepowerto overcomevictorywatery motion

شاعری

  • عالم کی سیر میر کی صحبت میں ہوگئی
    طالع سے میرے ہاتھ یہ بے دست و پا لگا
  • ہوتا ہے کون دست بسرواں غرور سے
    گالی ہے اب جواب سلامِ نیاز کا!
  • دست و پا گم کرنے سے میرے کھلے اسرار عشق
    دیکھ کر کھویا گیا سا مجھ کو ہر یک پا گیا
  • اُگتے تھے دست بلبل و دامان گل بہم
    صحنِ چمن‘ نمونہ یوم الحساب تھا!
  • ایسے ہی تیز دست ہو خوں ریزی میں تو پھر
    رکھوگے تیغ جور کی یک چند میان کر
  • دست و پا مارے وقتِ بسمل تک
    ہاتھ پہنچا نہ پائے قاتل تک!
  • بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لب
    دیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی
  • دست خزاں نے بڑھ کے وہیں اس کو چن لیا
    جو پھول گرگیا نگہہِ عندلیب سے
  • لیجئے کیا دامن کی خبر اور دست جنوں کو کیا کہیے
    اپنے ہی ہاتھ سے دل کا دامن مدت گزری چھوٹ گیا
  • ہم تہی دست بس اک دولتِ دل رکھتے ہیں
    یہ نہ بِک جائے کہیں مالِ غریباں کی طرح

محاورات

  • ‌کوفتہ ‌رانان ‌نہی ‌(حلوائے ‌بے ‌دو ‌دست) ‌کوفتہ ‌است
  • آئندہ اختیار بدست مختار
  • آب چو از سرگزشت چہ یک نیزہ چہ یک دست
  • آبدست کا بھی سلیقہ نہ ہونا
  • آیندہ اختیار بدست مختار
  • ابرمے خواہندستاں خانہ گویراں شود
  • اختیار بدست مختار
  • اللہ نے دست شفا دیا ہے
  • بوریہ باف گرچہ بافندست نہ برندش بہ کار گاہ حریر
  • بھری برسات میں آبدست نہ لیوے وہ بھڑوا آلستی ہے۔ بھری برسات میں نہ منہ دھووے وہ بھڑوا السیٹی ہے

Related Words of "دست":