دقت کے معنی

دقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِق + قَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باریک ہونا","(دَقَّ ۔ باریک ہونا)","پیچیدہ معاملہ","نازک معاملہ"]

دقق دِقَّت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دِقَّتیں[دِق + قَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دِقَّتوں[دِق + قَتوں (و مجہول)]

دقت کے معنی

١ - دشواری، پیچیدگی، اشکال۔

"وصیت کے قاعدے میں بڑی دقت یہ تھی کہ ناگہانی موت کے موقع پر تقسیم جائیداد کا کوئی اصول جاری کرنا ممکن نہ تھا۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٢٨:٢)

٢ - مصیبت، الجھن، پریشانی، تنگی۔

"دقت یہ تھی کہ وہ لڑکی گونگی تھی۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٦٠)

٣ - غور و خوص سے اسرار و رموز تک پہنچنے کی کیفیت، باریکی (جو سطحی اور معمولی نظر سے دکھائی نہ دے)، باریک بینی، نکتہ، موشگافی۔

"نہیں طعن کیا کسی نے پیچ کسی قول کے . مگر جاہلوں نے کہ جاہل رہے اوس کی دلیل سے یا دقت اور باریکی اس کی سے۔ (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٠:١)

دقت کے مترادف

عذاب, کش مکش, الجھن

باریکی, پیچیدگی, تنگی, تکلیف, دشواری, صعوبت, عذاب, عسرت, گھبراہٹ, مشکل, مصیبت, نزاکت

دقت کے جملے اور مرکبات

دقت زبان, دقت پسندی, دقت پسند, دقت نظر, دقت طلب, دقت ناک, دقت نگاہی, دقت و مراقبت

دقت english meaning

A minute or subtle thingknotty or nice point; delicate matter; difficulty; abstrusenessintricacy; troubleperplexitydifficultydistress; diligenceclose applicationindustry; accuracyabstrusenessaccuracydelicate pointdifficulty ; troublediligenceintricacyintricacy ; abstrusensessminute point ; delicate pointnicety ; subtletyvery little

شاعری

  • پڑی تو پہلے مجھے آپڑی یہی دقت
    کہ اس سفر کا کروں کس طرح سے میں آغاز
  • تم جو بوسہ دو تو کھولوں میں دہن کا عقدہ
    بات ہے باندھنا مضموں مجھے دقت کیا ہے
  • گم کر دیا ہے مجھ کو ضعیفی نے یاں تلک
    ڈھونڈھے دم اخیر تو دقت سے پائے مرگ
  • کس کو دِکھلاؤں جو گزرے ہے تری الفت میں
    کچھ مرے بس کی نہیں پھنس گئی اک دقت میں

محاورات

  • دقت میں پڑنا

Related Words of "دقت":