دم قدم کے معنی
دم قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَم + قَدَم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ عربی زبان سے لفظ |قدم| لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو درد کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سانس اور چلنے کی طاقت"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دم قدم کے معنی
"ڈاکٹر صاحب کے دم قدم کی بدولت تاحد نظر تازگی و شگفتگی فضا میں بکھر جاتی تھی۔" (١٩٧٥ء، محمود حسین، خطبات محمود، ١٥)
بعد ازاں ارکان سارے دم قدم شہہ کوں بوے فوج سب لائے ہیں ہم (١٧٨٢ء، مثنوی حسن و دل (ق)، ماتم، ١٩)
دم قدم english meaning
Breath and moving powerlife and motion; existence; health and strength.everyone is overawed
شاعری
- اب ہیں کہاں وہ نالے سرگستگی کدھر ہے
تھیں سب وہ باتیں ثابت میرے ہی دم قدم سے - آنکھیں بچھاتی جاتی تھیں پریاں قدم قدم
جاری زباں پہ تھا کہ سلامت یہ دم قدم - مینا و ساغر و مے ساق و مطربو نے
یہ ساری خوبیاں ہیں سودا کے دم قدم سے - کسی کوچے میں جب ہم اچھی صورت دیکھ لیتے ہیں
لگی رہتی ہے اپنے دم قدم سے وہ زمیں برسوں - اللہ کرے سلامت جم جم رہے یہ بیڑا
ہے جس کے دم قدم سے دنیا کا سب بکھیڑا
محاورات
- دم قدم
- دم قدم ثابت ہونا
- دم قدم سے لگا رہنا
- قدم قدم جانا (یا چلنا)