دنیا کے معنی
دنیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُن + یا }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادنٰے کا مونث بمعنی زیادہ نزدیک","بہت سی چیزیں اکٹھی","دنیا کے مزے","دنیاوی چیزیں","ربع مسکون","عالم اجسام","عالم ناسوت","موجودہ زندگی","موجودہ عالم","کارخانہ قدرت"]
دنو دُنْیا
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دُنْیائیں[دُن + یا + ایں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : دُنْیاؤں[دُن + یا + اوں (و مجہول)]
دنیا کے معنی
مری دنیا کا سرمایہ ہے عقبٰی بڑی تنخواہ کا مزدور ہوں میں (١٩٧٣ء، چیونٹی نامہ، ١٩٣)
"دنیا میں دو ملک ایسے ہیں جہاں اس آلے کا . استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٦٩ء، کمپیوٹر کی کہانی، ٢٨)
"ستم یہ کہ دنیا میں بالکل اکیلا ہے، قریب دور کے کسی عزیز کا پتہ نہیں۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٤٢)
"صالحہ کے عقیقے میں دنیا آئی مگر نہ آئیں تو تم۔" (١٩١٠ء، لڑکیوں کی انشاء، ٢٤)
"دنیا نے بنو یا شم کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٦٠)
"انہوں نے . دیوتاؤں اور بھوتوں کی ایک دنیا کھڑی کر دی۔" (١٩٢٣ء، ویدک ہند، ٢٢٩)
"قدیم تہذیب و تمدن کی ساری دنیا تھی جو اسلام سے دب رہی تھی۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٨٥:٣)
"ہم بحیثیت انسان بہ یک وقت دو دنیاؤں میں سانس لیتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نذیر احمد اور اردو ناول نگاری، ٧٥)
دنیا مثال فاحشہ جاتی ہے جس کی پاس رہتی ہے اس کے پاس یہ بد ذات چند روز (١٨٥٣ء، کلیات ظفر، ٤٢:٣)
"ہماری انسانی دنیا کی طرح چیونٹی کی دنیا میں بھی سب کاروبار بطریق راسخ نہیں ہوتے۔" (١٩٧٣ء، چیونٹی نامہ، ٦١)
"جنت والے حصے . میں دو دو دانے ہیں اور دنیا والے حصے میں پانچ دانے ہر تار میں پروئے گئے ہیں۔" (١٩٦٩ء، کمپیوٹر کی کہانی، ٢٨)
دنیا کے مترادف
جگ, عالم, سنسار, دھرتی, مخلوق
آفاق, پرتھوی, ترلوک, جائداد, جگ, جگت, جہان, چارسو, چودیس, چوکھونٹ, دولت, دہر, سنسار, عالم, گیتی, گیہاں, لوگ, مجموعہ, کائنات, کون
دنیا کے جملے اور مرکبات
دنیا گیر, دنیا ساز, دنیا زاد, دنیا گزار, دنیا طلب, دنیا داری, دنیا پرستی, دنیا پرست, دنیا جہاں, دنیا دار, دنیا کی بات, دنیا کی دلدل, دنیا کی ہوا, دنیا کا چلن, دنیا کا ڈر, دنیا کا رنگ, دنیا کے کام, دنیا کا کتا, دنیا کا کہنا, دنیا کا لحاظ, دنیا زمانہ, دنیا شناسی, دنیا جہاں کی, دنیا چاری, دنیا دان, دنیا دکھاوا, دنیاے دنی, دنیاے دو رنگ, دنیا کا کام, دنیا کی, دنیا کے, دنیا والے, دنیائے دنی, دنیائے دوں
دنیا english meaning
The present worldthe present life or state of existence; the people of this worldpeople; a whole worlda multitude; worldly enjoyments or blessingsworldly goodsthe good things of this lifewealthriches.multitudemundanemundane lifepelf ; lower ; netherpeoplepropertythe peoplethe worlduniversworld
شاعری
- عالم عالم جوش و جنوں ہے‘ دنیا دنیا تہمت ہے
دریا دریا روتا ہوں‘ صحرا صحرا وحشت ہے - دنیا ہے میر حادثہ گاہ مقرری
یاں سے تو اپنا پانوں شتابی نکال چل - بارے دنیا میں رہو غمزدہ یا شاد رہو
ایسا کچھ کرکے چلو یاں کہ بہت یاد رہو - تیری زلفیں‘ تری آنکھیں‘ ترے ابرو‘ ترے لب
اب بھی مشہور ہیں دنیا میں مثالوں کی طرح - تجھ میں کَس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جا
چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھاتا کیا ہے! - دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کردیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے - دنیا سے بھی محتاط ہیں اور دل بھی ہے مجبور
روتے بھی ہیں اور دیدۂ تر بھی نہیں رکھتے - ساری دنیا کے ہیں وہ میرے سوا
میں نے دنیا چھوڑ دی جن کے لئے - سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں - ساری دنیا سوجائے بس میں تم جاگیں
اور پھر شب ایک پہیلی بوجھتے رہنا
محاورات
- (دنیا سے) آدمیت اٹھ جانا
- آب و دانہ دنیا سے اٹھنا
- آپ دنیا میں ہیں کیا میں دنیا میں نہیں
- آج کیا جاتی دنیا دیکھی
- آج کیا جاتی دنیا دیکھی تھی
- آدھی دنیا آباد آدھی ویران
- آدھی دنیا آباد‘ آدھی ویران
- آس کا نام دنیا ہے
- آنکھوں میں دنیا تاریک (یا اندھیر) ہونا
- آنکھوں میں دنیا سیاہ۔ اندھیر یا تاریک ہونا