دنیا دار کے معنی
دنیا دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُن + یا + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |دنیا| کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "پرت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امیر آدمی","چالاک آدمی","دنیا پرست","دنیا کے دھندوں میں پھنسا ہوا آدمی","ریا کار","ظاہر دار","ظاہری اخلاق کا آدمی","مطلب پرست","ملنسار آدمی","وہ آدمی جس کے خیالات دنیا کی باتوں کی طرف ہوں"]
اسم
صفت ذاتی
دنیا دار کے معنی
١ - دنیوی تعلقات میں گھرا ہوا، دین دار کا نقیض۔
"وہ بڑا باعمل آدمی ہوتا ہے . وہ تو اچھے معنوں میں دنیا دار ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، صدا کر چلے، ٣١٥)
٢ - مال و دولت پر جان دینے والا، کائیاں، ظاہری اخلاق برتنے والا، چالاک شخص۔
"ابھی ڈرائنگ روم میں . بے مقصد مہمل باتوں پر گھاگ دنیا دار کی طرح یوں قہقہے لگا رہی تھی جیسے واقعی محفوظ ہو رہی ہو۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٦)
دنیا دار english meaning
worldlyworldly-mindedafflicteddejectedsad
شاعری
- برے سنگ تو آدمی خوار ہوے
بھلے سنگ بیٹھے دنیا دار ہوے
محاورات
- دنیا داری