صداقت کے معنی
صداقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ صَدا + قَت }سچائی خلوصسچائی
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے ریائی","راستہ بازی","صَدَقَ سچ بولنا"], ,
صدق صَداقَت
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : صَداقَتیں[صَدا + قَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : صَداقَتوں[صَدا + قَتوں (و مجہول)]
- لڑکا
- لڑکی
صداقت کے معنی
"شروع ہی سے خلوص و صداقت کا گہوارہ ہوں۔" (١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ٨٧)
"اُس نے کہا، آپ کی صداقت کی شہادت کون دیتا ہے، آپۖ نے فرمایا سامنے کا یہ درخت۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٠:٣)
خود بھی حسن اور ان کی حدیثیں بھی سب حسن خود نام کررہا ہے صداقت حدیث کی (١٨٩٥ء، دیوانِ راسخ دہلوی، ٣٠٨)
"صداقت اُن کی یہ دی کہ ان کے گھوڑوں کے سموں پر انگریزی نمبر پڑے ہوئے ہیں۔" (١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستانِ غدر، ١٢٩)
"سب سے بڑی صداقت یا حقیقیت انسان کی ذات ہے۔" (١٩٥٨ء، ادب کلچر اور مسائل، ٤٦)
صداقت کے مترادف
تصدیق, حقیقت, ثبوت, صدق
اخلاص, بازی, تصدیق, ثبوت, حقیقت, خلوص, راستبازی, راستہ, راستی, ستیہ, سچائی, شہادت, صدق, گواہی, وفاداری
صداقت کے جملے اور مرکبات
صداقت روی, صداقت آمیز
صداقت english meaning
Sinceritycandour; friendship; truthbe given preferencebe given priority of precedenceSadaqat
شاعری
- بس ایک شعلہ جلادوں کسی صداقت کا
زمانہ آپ ہی صدیوں تک ہوا دے گا - جذبوں میں صداقت کا بھرم ٹوٹ نہ جائے
میں تجھ سے بہت دور ہوں‘ ملنے کی دعا کر - صداقت ہو تو دل سینے سے کھینچنے لگتے ہیں واعظ
حقیقت خود کو منوالیتی ہے‘ مانی نہیں جاتی - گلے تو ملتے ہیں احباب اے حیا اب بھی
مگر دلوں میں صداقت کی بُو نہیں باقی - لفظ و منی کی صداقت نہ بدل جائے کہیں
آج اپنوں سے مجھے بوئے وفا آتی ہے - نہ بک سکی کسی بازارِ مصلحت میں کبھی
مری زباں کی صداقت مری اَنا کی طرح - قدم رکھتا ہے وہ اس میں جسے جو راہ ملتی ہے
صداقت ہو تو ہر سو داد خاطر خواہ ملتی ہے - جاں صداقت پہ دے‘ صدق ہے فطرت تری
زیست کی پروا نہ کر‘ زیست ہے دام فنا - سخاوت کا لذیذ انگور آلا
صداقت سیب شیریں تو رسالا - راز صداقت کھولتے، امرت رگوں میں گھولتے
کتنے ہی ناسفتہ گہر بکھرے، بکھر کر گم ہوئے
محاورات
- صداقت کا جامہ پہنے ہونا