دور رس کے معنی
دور رس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُور + رَس }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم صفت |دور| کے ساتھ فارسی مصدر |رسیدن| سے فعل امر رس بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "فلسفۂ نتائجیت (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
دور رس کے معنی
١ - دور تک اثرانداز ہونے والا۔
"ہماری جدید نثر و نظم پر انگریزی زبان کے اسالیب کا جو اثر پڑا ہے وہ بھی بہت واضح اور دور رس ہے۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ : روایت اور فن، ١٥٥)
٢ - نکتہ ور، معاملہ کی تہ کا۔
"کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ ابن انشا نے کام کرتے کرتے کوئی دور رس بات کہہ دی۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٣٤)