دیانت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word diyaanat meanings and details

دیانت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَیا + نَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدا کا بندہ ہونا","ایمان داری","خیانت کی ضد","راست بازی"]

دین دَیانَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دیانت کے معنی

١ - دینداری، تدین، تقوٰی، ایمان۔

 اس دورمنے جو ہے کمی کا دبلا ہے دیانت آدمی کا (١٧٠٠ء، من لگن، ٢٣)

٢ - راستی، صداقت (جھوٹ یا کذب کے مقابلے میں)

"سعود اشعر کے نئے مجموئے (آنکھوں پر دونوں ہاتھ) کے مطالعے سے ایک بات پوری دیانت کے ساتھ کہی جاسکتی ہے . کہ اس مجموعے سے اردو افسانہ ایک ایسے دور میں داخل ہو گیا ہے جہاں طرز تحریر اور افسانہ نگار کا نقطۂ نگاہ مربوط اور ایک دوسرے سے باہم پیوست ملتا ہے۔" (١٩٧٦ء، توازن، ٢٥٧)

٣ - طبیعت کی حق پرستی، حقیقت پسندی، راست بازی (کجی کے مقابلے میں)۔

"اپنی دیانت کی رو سے جانتا ہوگا کہ شریعتِ اسلامیہ دین و دنیا دونوں کی مصلحقوں پر مشتمل ہے۔" (١٨٧٣ء، مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز، ١٣١)

٤ - خوشی معاملگی، امانت، ایمانداری۔

"قائدِاعظم . شخصیت کے اعتبار سے ایک سیدھے سادے آدمی تھے۔ ان کی خاص خاص خوبیوں کی فہرست یوں بنے گی، عزم، عمل، دیانت، خطابت اور خوداری۔" (١٩٧٢ء، آوازِ دوست، ٢٤٢)

دیانت کے جملے اور مرکبات

دیانت دار, دیانت مندی

دیانت or diyaanat english Translation

honestyinsolubleintegrity ; faith ; fidelityprobitythat cannot be resolved

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!