دیپک کے معنی

دیپک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + پَک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اسم جامد |دیپ| کے ساتھ |ک| بطور لاحقۂ تصغیر لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک راگ جس کے گانے سے خیال ہے کہ آگ لگ جاتی ہے","ایک راگ کا نام جس کی تاثیر سے کہتے ہیں کہ آگ لگ جاتی ہے","ایک قسم کی آتش بازی","ایک قسم کی آتشبازی","بتی کو اکسانے والا","جیٹھ اور اساڑھ میں زوال کے بعد گایا جانے والا سمپورن راگ جس کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے گانے سے آگ لگ جاتی ہے","چمکتا ہوا","چمکدار بدن","گرو کا ایک بیٹا","کلغا پودہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دیپک کے معنی

١ - دیا، چراغ، دیوا۔

 ساجن نے جو پَلّو ترا کھینچا تَو نے جلتے ہوئے دیپک پہ ہتھیلی رکھ دی (١٩٧٨ء، گھر آنگن، ١٠٦)

٢ - [ مجازا ] فکر و خیال کی روشنی۔

 میرے ادراک کے اندھیرے میں کتنے دیپک سلگ سلگ کے بجھے (١٩٨١ء، تشنگی کا سفر، ١٠٦)

٣ - فصل جیٹھ اور اساڑہ (مطابق مئی جون) میں بعد زوال گایا جانے والا سمپوزن راگ جو سات سروں پر مشتمل ہوتا ہے اور جس کے متعلق روایت ہے کہ اس کے گانے سے آگ لگ جاتی ہے۔

 جلنے بجھنے میں ہے جو بات ہکنے میں کہاں کبھی دیپک کبھی ملہار سنا موج شراب (١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ٥٨)

٤ - ایک قسم کی آتش بازی۔ (نوراللغات)

 رتن جو یو دیپک زمن کے ہوئے سزا وار شہ انجمن کے ہوئے (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ٣١)

٥ - [ مجازا ] کوئی روشن درخشاں چمک دار چیز۔

٦ - جنسِ اجوائن کا پودا اور اس کے بیج، لاطینی: (Ajown, Ligustum Ajwon, Ptychotis)

دیپک english meaning

kindlinginflamingilluminating; excitingstimulating; a lightlampcandle; a kind of fire-work; a rag or musical mode sung at noon or at the dust of evening in the hot seasonmentioned in the Holy Prophet|s traditionsthe whole group is spoiled

شاعری

  • دیپک لگا کر مج طبع ڈھونڈیا ہے جو کبار سب
    بارا اماماں بن کہیں دیکھا نہیں دوجے بڑے
  • اس دھرت پر آج تو دستا نہیں تج ہم قریں
    طبع کا دیپک لگا پایا ہے توں دنیا و دیں
  • نرت بھاؤ کوں کاہے لیویں دیپک جیوں حال
    الاپنا ہو تو کاہے دیپک ،اگن لاگے موہے بھاگ

محاورات

  • جس گھر بڈے نہ بوجھئیں دیپک جلے نہ سانجھ۔ وہ گھر اجڑ جائیں گے جن کی تریا بانجھ
  • سبھی سہایک سبل کے کیو نہ نبل سہائے۔ پون جگاوت آگ کو دیپک دیت بجھائے
  • سورج بیری گرہن ہے اور دیپک بیری پون، جی کا بیری کال ہے آوت روکے کون
  • مندرماں سہی سانچ سے راکھو دیپک بال، سانجھ اندھیرے بیٹھنا ہے اتی بھونڈی چال

Related Words of "دیپک":