ذلت کے معنی

ذلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذِل + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ذلّت","باعثِ شرم","بے آبروئی","بے عزتی","بے قدری","ذَلّ کمینہ ہونا"]

ذلل ذِلَّت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ذِلَّتیں[ذِل + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ذِلَّتوں[ذِل + لَتوں (و مجہول)]

ذلت کے معنی

١ - ۔۔۔

"ساتھ ساتھ ذِلت و تحقیر کا پہلو بھی شامل ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٩٤)

٢ - رُسوائی، خواری، بدنامی۔

 نہ ہر دم ہر گھڑی اس ذِلّت و خواری پہ روتا ہوں میں ہوں آزُردہ دل اپنی گرفتاری پہ روتا ہوں (١٨٢٤ء، دیوانِ مصحفی، ١٦٩)

٣ - خستہ حالی، پستی۔

"میرا اصل مقصد تو اپنی مظلوم قوم کو ذلت و ادبار سے نکالنے کے لیے جد و جہد کرنا ہے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٢)

ذلت کے مترادف

شرمندگی, عار, ذلالت, ہتک, تذلیل, سبکی

اہانت, بدنامی, بیقدری, تحقیر, تذلیل, توہین, حقارت, خفت, خواری, ذلالت, رسوائی, سُبکی, شرمندگی, نرادر, ہتک, ہیٹی

ذلت کے جملے اور مرکبات

ذلت آمیز

ذلت english meaning

basenessmeannessvilenessabjectnesscontemptiblenessabasementhumiliationdishonourdisgraceindignityaffrontinsultsunflower

شاعری

  • الفت جو کی ، کہتا ہے جی، حالت نہیں، عزت نہیں
    ہم بابت ذلت ہوئے، شائستہ کلفت ہوئے
  • وہ کہہ رہا ہے کہ ذلت سہو تو جاؤ چمک
    مری یہ آن کہ ایسی چمک پہ تف نہ کروں
  • جو لکھی قسمت میں ذلت ہو سو ہو
    خط پیشانی کوئی کیونکر مٹائے
  • مزے کو عشق کی ذلت کے جانتا ہے وہی
    کسو کی جن نے کبھو لات مکی کھائی ہو
  • زندگانی کیا ہے جب عزت گئی
    مفت ذلت ہو گئی عزت گئی
  • نہ ہر دم ہر گھڑی اس ذلت و خواری پہ روتا ہوں
    میں ہوں آزردہ دل اپنی گرفتاری پہ روتا ہوں
  • جتنی ہو ذلت خلق میں اتنی ہو عزت عشق میں
    ناموس سے آ در گزر بے ننگ ہو کر نام کر
  • ذلت اٹھا رہا ہوں میں قلیوں کے غول میں
    اچھے وہی جو لکھ گئے آنر کے رول میں
  • مجکو ذلت نہ دیجیے سر بزم
    سوچیئے کس کی شان جاتی ہے
  • ہنسو نہ تم تو مرے حال پر میں ہوں وہ ذلیل
    کہ جس کی ذلت و خواری سے تم کو شان لگی

محاورات

  • قعر مذلت میں گرنا
  • مثلا ۔ مردن بہ عزت بہ از زندگانی بذلت
  • مردن بہ عزت بہ از زندگانی بذلت

Related Words of "ذلت":