ذمہ دارانہ کے معنی
ذمہ دارانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذِم + مَہ + دا + را + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ذمہ| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ لاحقہ فاعلی |دار| لگانے سے ذمہ دار بنا جس کے آگے |انہ| بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب |ذمہ دارانہ| بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٥ء کو "ہمدرد نونہال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["ذِمَّہ "," ذِمَّہدارانَہ"]
اسم
صفت ذاتی
ذمہ دارانہ کے معنی
١ - ذمہ داری کا، فرض شناسی کا۔
"وزیر خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جینیوا اس مذاکرات میں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ١٧ / مارچ، ١)