ذوالنورین کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word zul-noorain meanings and details

ذوالنورین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذُن (ا، ل غیر ملفوظ) + نُو + رَین (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |ذو| کو حرفِ تخصیص ال کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم نور کے تثنیہ |نورین| کے ساتھ ملانے سے مرکبِ توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء کو "دیوان راسخ دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم علم ( مذکر - واحد )

ذوالنورین کے معنی

١ - رسالتمآبۖ کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانؓ کا لقب جن کے نکاح میں رسولِ اکرمۖ کی دو صاحب زادیاں رقیہ اور اُمِ کلثومؓ یکے بعد دیگرے آئی تھیں۔

"منافقوں ہی کا ایک گروہ تھا جس نے . باغیوں کی ایک بڑی جماعت مصر، کوفہ اور بصرہ سے جمع کر کے سیدنا عثمانؓ ذوالنورین کے خلاف بغاوت کی۔" (١٩٨٧ء، فاران، کراچی، دسمبر، ٤٩)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!