رانی کے معنی

رانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + نی }

تفصیلات

iپراکرت سے لفظ |راجنی| سے ماخوذ ہے اردو میں ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں استعمال ہوا۔, m["راجہ کی بیوی","رانا کی تانیث","رانا کی مونث","شہد کی مکھیوں کی ملکہ","قابو ميں رکھنا","قبضے ميں رکھنا","ہندو عورتوں کا خطاب","ہندو عورتوں کا معزز خطاب","ہندوؤں میں معزز عورت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : راجا[را + جا]
  • جمع : رانِیاں[را + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : رانِیوں[را + نِیوں (و مجہول)]

رانی کے معنی

١ - کسی بڑے راجہ یا بادشاہ کی بیوی، ملکہ۔

"راجہ کے گھر آئی اور رانی کہلائی" (١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٢، ٣٤٩)

٢ - کسی ریاست کے والی یا رانا کی بیوی۔

"راجا وہاں سے چلا تو رانی اور سینا بھی وہاں سے چلی" "اسی جہاز میں ایک ہندوستانی رانی صاحبہ اور ان کی نوجوان لڑکی انگلستان جا رہی تھیں" (١٨٩٠ء، جوگ بششٹھ (ترجمہ)، ١٢٨:٢)(١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٢٢)

٣ - ہندو عورتوں کا معزز خطاب، رانا کی تانیث۔

"رانی| لکھٹو اور کام کرنے والیاں سب کے سب اپنے اپنے وجود کو باقی رکھنے کے لیے دوسروں کے تابع ہیں"۔١٩٣٥ء، علم الاخلاق (ترجمہ)، ١٢٠

٤ - شہد کی مکھیوں کی ملکہ

"سانبھر رانیوں پر قابض ہونے کی غرض سے نبرد آزمائی نہیں کرتے"۔ (١٩٣٢ء، شکار، قطب یار جنگ، ٢٥٤:١)

٥ - شہزادی

٦ - مادہ، عورتیں۔ (تانیث و تصغیر کے لیے مستعمل)

٧ - تاش کی ہر بازی کے ایک پتے کا نام جو عورت کی شکل میں پتے پر بنا ہوتا ہے اور بادشاہ کے مقابلے میں ملکہ یا رانی کہلاتا ہے۔

٨ - [ کاشتکاری ] خود رو پودے نباتات جس کا بیج زمین میں محفوظ رہتا اور اپنی فصل پر پھوٹ نکلتا ہے۔

رانی کے جملے اور مرکبات

رانی بولٹ, رانی جی, رانی کا جل, رانی گہن

رانی english meaning

Queen Princess

شاعری

  • رانی نے جو منھ لگایا سر چڑھا
    قدر سے مقدار سے آگے بڑھا
  • آیہ دم و جود و مایہ فضل
    پایہ سقف مملکت رانی
  • نائکہ سے چھپ کے رنڈی پڑ گئی راجہ کے گھر
    حیض کی گدی پہ کیا بیٹھی کہ رانی ہو گئی
  • یہ تأسف رانی کا جی کھا گیا
    دل جو اس کاگل تھا سو مرجھا گیا
  • بنیاد بر افگنی کی بانی
    ہے سوت مری تری وہ رانی
  • کہ جیوں راج رانی تے کر جھنج زور
    سنیا تھا سو کچ ہور دیکھیا کچ ہور
  • سب کے سب گھڑ گنجیاں ساری کی ساری ڈھیریاں
    دیکھ لیں بس ہم نے رانی جی تمہاری چیریاں
  • کسے ہے چین اے سفاک تیری حکم رانی میں
    ستم وہ آنکھ سے دیکھے جو سنتے تھے کہانی میں
  • لٹاں چھوڑ دے پھر ہو رانی گرم
    منگی داد شہ کن چلی سٹ شرم
  • مہترانی ہو کہ رانی گنگنائے گی ضرور
    کچھ بھی ہوجائے جوانی گنگنائے گی ضرور

محاورات

  • بقدر مال باشد سرگرانی
  • بھیتر کا گاؤ رانی جانے یا راؤ
  • پچ پھولا رانی بنی ہیں
  • پرانا ٹھیکرا اور قلعی کی بھڑک۔ پرانے ٹھیکرے پر نئی قلعی۔ پرانی دیگچی پر قلعی کی بھڑک
  • پرانی آنکھیں دیکھے ہوئے ہے
  • پرانی لیکھ پر چلنا
  • پرانی ڈگر پر چلنا
  • پرانی ہڈیاں اکھیڑنا
  • پس از صد سال ایں معنی محقق شدنجاقانی۔ کہ بورانی ست بادنجان و بادنجان بورانی
  • پنچ پھولا رانی بنی ہیں

Related Words of "رانی":