رشتہ کے معنی

رشتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِش + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں رشتن مصدر سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں سب رس میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مروڑنا","(ف) ایک بیماری کا نام جس سے اکثر پاؤں میں زخم ہوجاتا ہے اور اس میں سے تاگا سا نکلتا ہے","ایک مرض جس میں ڈورے کی طرح ایک مادہ جسم انسان سے نکلتا ہے","رشتہ داری","لڑ لڑی","مجازاً بزرگوں كے نام كی ترتیب","مجازاً بزرگوں کے نام کی ترتیب","مجازاً نسل","کاتا ہوا سُوت","کنبہ داری"]

رِشْتَن رِشْتَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : رِشْتے[رِش + تے]
  • جمع : رِشْتے[رِش + تے]
  • جمع غیر ندائی : رِشْتوں[رِش + توں (و مجہول)]

رشتہ کے معنی

١ - تاگا، ڈورا (بٹا ہوا یا بے بٹا)، کتا ہوا سُوت؛ (استعارہ) سلسلہ۔

"کوئی ایسا نہ تھا جو اس بکھرے ہوئے شیرازے کو ایک رشتے میں منسلک کرے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٤٨)

٢ - آباء، امہات، ازواج یا اولاد کا نسلی تعلق، قرابت، خویشی، برادری۔

"ایک اور موقع پر اس نے اس رشتہ کو صراحت سے اجاگر کیا۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٧)

٣ - تعلق، واسطہ، علاقہ، لگاؤ، بندھن۔

"ہمارا رشتہ قرآن و سنت کے پاکیزہ نظامِ حیات سے منقطع ہو کر مغربی طرزِ فکر سے وابستہ ہو گیا۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان اور دیگر پاکستانی زبانیں، ١٥)

٤ - شادی، نکاح یا منگنی، عقد، زوجیت۔

"برادری والا کوئی رشتہ کے لیے تیار نہیں ہوتا اور اس کی لڑکی اور لڑکا بیاہ منگنی سے تھک گئے۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٤٢)

٥ - لڑی، سلک، ہار، نظم۔ (ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)

"مرض رشتہ (Dracontiasis) میں بھی اس کے استعمال کی تعریف کی گئی ہے۔"

٦ - ایک بیماری جس سے عموماً پاؤں میں زخم ہو جاتا ہے اور اس سے دور تک ٹانگ میں پھیلا ہوا تار نِکتا ہے، نارو۔

"خیطیہ (نیما ٹوڈا) : رشتہ : اس صنف کے بعض جانور بالکل تاگے کی طرح ہوتے ہیں۔" (١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ١٢٣)

٧ - آنتوں کا کیڑا یا کیچوا جو دھاگے کی طرح باریک ہوتا ہے۔

"سب جانوروں کا مغز اور تتماج اور رشتہ اور وہی رطوبت زیادہ کرتے ہیں۔" (١٢٠٩ء، ابوعبداللہ، جامع العلوم و حدائق الانوار، ١٥٧)

٨ - ایک قسم کی آش، حلوۂ سویاں۔

رشتہ کے مترادف

رسی, سلک, قرابت, ڈوری, ذریعہ, لڑی, دھاگا, ناتا, تار, رسن

تار, تاگا, تعلق, دھاگا, رسن, رسی, رِشتَن, ریسماں, سلسلہ, سمبندھ, عزیزداری, علاقہ, قرابت, قطار, لگاؤ, لڑی, ناتہ, واسطہ, ڈوری, یگانگت

رشتہ کے جملے اور مرکبات

رشتہ ناطہ, رشتہ ناتا, رشتہ داری, رشتہ دار, رشتۂ اخوت, رشتۂ ازدواج, رشتہ بندی, رشتۂ جان

رشتہ english meaning

threadstringline; series; connexionrelationshipkin; relation by blood or marriage; alliancegold thread

شاعری

  • نہ میں اُس کا‘ نہ وہ میرا رہے گا
    مگر آپس میں اک رشتہ رہے گا
  • یہ کس طرح کی محبّت تھی کیسا رشتہ تھا
    کہ ہجر نے نہ رلایا اسے نہ تڑپا میں
  • تجھ سے لفظوں کا نہیں‘ روح کا رشتہ ہے میرا
    تو میری سانسوں میں تحلیل ہے خوشبو کی طرح
  • گھر کا رشتہ عجیب رشتہ ہے
    گل سے نکلی تو مرگئی خوشبو
  • لَے جو ٹوٹی تو صدا آئی شکست دل کی
    رگِ جاں کا کوئی رشتہ ہے رگِ ساز کے ساتھ
  • ترے جمال کا یوں عکس ہیں ترے اصحاب
    کہ جیسے چاند کا رشتہ ہے اپنے ہالے سے
  • کِسی دھیان کے‘ کسی طاق پر‘ ہے دھرا ہُوا
    وہ جو ایک رشتہ درد تھا
    مرے نام کا ترے نام سے‘
    تِری صبح کا مِری شام سے‘
    سرِ رہگزر ہے پڑا ہُوا وہی خوابِ جاں
    جِسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لینے کے واسطے
    کئی لاکھ تاروں کی سیڑھیوں سے اُتر کے آتی تھی کہکشاں‘
    سرِ آسماں
    کسی اَبر پارے کی اوٹ سے
    اُسے چاند تکتا تھا رات بھر
    مرے ہم سفر
    اُسی رختِ غم کو سمیٹتے
    اُسی خوابِ جاں کو سنبھالتے
    مرے راستے‘ کئی راستوں میں اُلجھ گئے
    وہ چراغ جو مِرے ساتھ تھے‘ بُجھ گئے
    وہ جو منزلیں
    کسی اور منزلِ بے نشاں کے غبارِ راہ میں کھو گئیں
    (کئی وسوسوں کے فشار میں شبِ انتظار سی ہوگئیں)
    وہ طنابِ دل جو اُکھڑ گئی
    وہ خیامِ جاں جو اُجڑ گئے
    وہ سفیر تھے‘ اُسی داستانِ حیات کے
    جو وَرق وَرق تھی بھری ہُوئی
    مِرے شوق سے ترے روپ سے
    کہیں چھاؤں سے‘ کہیں دھوپ سے
  • اِک دُوسرے پہ جان کا دینا تھا جس میں کھیل
    اب رہ گیا ہے صرف وہ رشتہ نباہ تک
  • اک دوسرے پہ جان کا دینا تھا جس میں کھیل
    اب رہ گیا ہے صرف وہ رشتہ نباہ تک
  • کتنے ہی بے جہت نہ کیوں ہوجائیں!
    اپنا رشتہ تو ہے خدا سے ہی

محاورات

  • جہاں کتا ہوتا ہے وہاں نیکی کا فرشتہ نہیں آتا
  • رشتہ ‌چوگست میتواں بست۔ لیکن بمیاں گرہ بماند
  • رشتہ ‌حیات ‌منقطع ‌ہونا
  • رشتہ ‌محبت ‌قطع ‌ہونا
  • رشتہ ‌محبت ‌ٹوٹنا
  • رشتہ در گرد نم افگندہ دوست می برد ہرجا کہ خاطر خواہ اوست
  • رشتہ قطع ہونا
  • رشتہ محبت توڑنا
  • رشتہ محبت قطع کرنا
  • فرشتہ پر نہیں مارتا

Related Words of "رشتہ":