رشتہ بندی
{ رِش + تَہ + بَن + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رشتہ| کے ساتھ فارسی مصدر|بستن| سے صیغہ امر|بند| بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |رشتہ بندی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "حسن جنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رِشْتَہ بَنْدِیاں[رِش + تَہ + بَن + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : رِشْتَہ بَنْدِیوں[رِش + تَہ + بَن + دِیوں (و مجہول)]
رشتہ بندی کے معنی
١ - قرابت، تعلق، دوستی، رابطہ، رشتہ داری۔
"اس رشتہ بندی سے لڑکی پیدا ہو تو میری قوم قزلباشی ہی کے کسی فرد سے منسوب کی جائے۔" (١٩٥٦ء، بیگمات اودھ، ١٢)