روز کا قصہ
{ روز (و مجہول) + کا + قِص + صَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روز| کے ساتھ سنسکرت حرف اضافت |کا| کے ساتھ عربی اسم |قصہ| لگانے سے مرکب |روز کا قصہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : روز کے قِصّے[روز (و مجہول) + کے + قِص + صے]
- جمع : روز کے قِصّے[روز (و مجہول) + کے + قِص + صے]
- جمع غیر ندائی : روز کے قِصّوں[روز (و مجہول) + کے + قِص + صوں (و مجہول)]
روز کا قصہ کے معنی
١ - ہر گھڑی کا جھگڑا۔
میرے مرنے کی خبر سن کے کیا خوب ہوا روز کا قصہ گیا روز کی تکرار گئی (١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٢٣٧)