روز اول
{ رو (و مجہول) + زے + اَوْ + وَل }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روز| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی اسم |اول| لگانے سے مرکب توصیفی |روز اول| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
روز اول کے معنی
١ - آغاز آفرینش کا دن، وہ دن جب اللہ تعالٰی نے ارواح سے میثاق لیا، (مجازاً) ابتدائے زمانہ۔
"اگر روز اول شیطان ایسے انسان دیکھ لیتا تو روز جزا تک سجدے سے سر نہ اٹھاتا۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٢٣)
٢ - پہلا دن، شروع، آغاز، ابتدا۔
ہوں رند تراز روز اول ساقی کر دے مرے کیف کو مکمل ساقی (١٩٨٥ء، فکر جمیل، ٢٣٧)