رعیت کے معنی

رعیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَعی + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حفاظت کرنا","دنیا کے لوگ جو کسی حاکم کے ماتحت ہوں","رعایت کیا گیا","عامتہ الناس","لحاظ کیا گیا","وہ شخص جو بغیر کرائے کے کسی مکان میں رہے","وہ لوگ جو بادشاہ یا راجہ کی سلطنت میں آباد ہوں","کرایہ دار"]

رعی رَعِیَّت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

رعیت کے معنی

١ - وہ لوگ جو بادشاہ یا راجہ کی سلطنت میں آباد ہوں، پرجا، رعایا۔

"معاشرہ بادشاہ و جاگیردار اور رعیت پر مبنی تھا۔" (١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٨١)

٢ - مالگزار، کاشتکار، اسامی۔

"ایک سال کا خراج رعیت کو معاف کیا۔" (١٨٤٥ء، نغمۂ عندلیب، ١٢٢)

٣ - نوکر، ملازم، متعلقین۔

"ہماری طرف سے تم ان کو آج ہی نکال دو. چاہے تلوار سے ان کا سر کاٹ ڈالو ہم تو تمہاری رعیت ہیں۔" (١٨٦٨ء، رسوم ہند، ١٣١)

٤ - وہ شخص جو بغیر کرایہ کے کسی کے مکان میں رہتا ہو، وہ چیز جس کی نگہبانی چرواہا کرے۔ (ماخوذ: نوراللغات)

"اپنے علاقے کے بااثر و ڈیروں کی رعیت بنے ہوئے ہیں۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٧٤)

٥ - پٹائی پرکاشت کرنے والا مزارع، ایسی زمین پر کاشت کرنے والا جو اس کی ملکیت نہو۔

رعیت کے مترادف

رعایا, عوام, محکوم

اسامی, برایا, پبلک, پرجا, جمہور, جنتا, چاکر, رعایا, رَعَیَ, عوام, مالگزار, متعلقین, متوسلین, محکوم, ملازم, ملازمین, نوکر, کاشتکار

رعیت کے جملے اور مرکبات

رعیت نوازی, رعیت نواز

رعیت english meaning

populacepublic

شاعری

  • تو سلطان سلاطین رعیت تجے
    تو حاکم کہ جگ پر حکومت تجے
  • یو سن میں کوئی ایسے کاماں کرے
    تو اس سوں رعیت حشم کیا ڈرے
  • تن کے ملک میں اے ولی تجھ عشق کے حاکم نے آ
    دل کی رعیت سوں لے کر چوکھا کیا ہے دام دام
  • سنبھالا رعیت کو لشکر رکھا
    عدل سوں ملک میں بڑا ڈر رکھیا
  • سنتا نہیں ہے درد رعیت کا بادشاہ
    قاضی تو حسن دوست بتاں کو ہے اس سے راہ
  • نہ بسنے دیوں پٹن تن کا رعیت کو جلا وطنی
    سجن سلطان ہو مل کر پرت قولوں بساے بن

Related Words of "رعیت":