رفع کے معنی
رفع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَفْع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٨٥٧ء میں "مثنوی مصباح المجالس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اٹھانا","باز رہنا","بلند کرنا","پورا کرنا","دور کرنا","طے شدہ بات","طے کرنا","فیصلہ کرنا","مکمل کرنا","کرنا ہونا کے ساتھ"]
رفع رَفْع
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
رفع کے معنی
"ان کے جانے کے بعد بھی رحیم دادا کا خوف رفع نہ ہوا" (١٩٨٦ء، جانگلوس، ٢٧)
"حضرت عیسیٰ کو آیت رفع اور آنحضرت صلعم کو معجزۂ بطشتہ الکبری (بدر) جو دیا گیا تھا وہ اسی دوسری قسم میں داخل تھا" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦٤:٣)
"اس رفع منزلت پر آپ نے سجدۂ شکر ادا کیا" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٨٠:٢)
"جس نے رکوع میں رفع کیا اس کی نماز باطل ہے" (١٨٧٨ء، مقالاتِ حالی، ٦٨:١)
لکھوں اک مختصر جملہ کہ روضہ ہے محمدۖ کا یہی مسندِ الیہ اچھا سبب ہے رفعِ مسند کا (١٨٧٦ء، محامدِ خاتم النبیینۖ، ١٨٠)
"اختلاف ہے اوس کے رفع اور وقف میں، بیان کیا اوس کو دار قطنی نے" (١٨٦٧ء، نورالہدیہ، ١١١:١)
"ضد کو سلب اور رفع سے بھی تعبیر کرتے ہیں" (١٨٧١ء، مبادی الحکمہ، ٦٠)
"اگر زمین مشترک میں احد الشریکین نے بغیر اِذن دوسرے کے عمارت بنائی تو اس کے شریک نے عمارت کا رفع جانا تو زمین قسمت کریں گے۔ اگر جس نے عمارت اوسی کے حصے میں آگئی تو بہتر ہے ورنہ اوسکو منہدم کر دینگے" (١٨٦٧ء، نورالہدیہ، ٤٩:٤)
رفع کے جملے اور مرکبات
رفع احتیاج
رفع english meaning
raisingliftingelevating; elevationexaltationpromotion; taking off or awayremovingrepelling; finishingcompletingsettlingdecidingsettlementdispositionNatureremoval
شاعری
- تاچند انتظار قیامت شتاب ہو
وہ چاند سا جو نکلے تو رفع حجاب ہو - مے پرم کا نوش کر اس کیف سوں مخصوص ہوں
زہد و علم و پارسائی رفع کیتا پانوں چوم - لکھوں اک مختصر جملہ کہ روضہ ہے محمد کا
یہی مسند الیہ اچھا سبب ہے رفع مسند کا - گر یہی رفع حدث ہے شیخ جی تو ایک دن
گوز کے صدمے سے پھٹ جانی میانی چاہیے - محتسب کی رفع شر کو کیا سند ہو اسکے پاس
حرز جاں ہر نقش کا ہاتھوں میں ہے نقاش کے - رفع بدعت پہ جب آوے تری طبع اقدس
کیا عجب شعلہ آواز سے جل جا نرسل - سیہ روز ان کے ماتم کی سیاہی رفع کرنے کوں
اگر یک نس تو شمع انجمن ہووے تو کیا ہووے
محاورات
- حساب رفع کرنا
- خطرہ رفع کرنا
- خلجان رفع ہوجانا یا ہونا
- خلجان رفع ہونا
- رفع دفع ہونا
- رفع دفع کرنا
- شبہ دور (رفع) ہونا
- شکایت رفع ہونا
- کلفت دور یا رفع ہونا