رقیق القلبی کے معنی
رقیق القلبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَقی + قُل (ا غیر ملفوظ) + قَل + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |رقیق| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |قلب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رقیق القلبی کے معنی
١ - نرم دلی۔
"ہمارے ہاں خواتین کی شاعری پر لکھتے ہوئے ضرورت سے زیادہ رقیق القلبی کا مظاہرہ ایک مستقل رویہ بن گیا ہے۔" (١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر دسمبر، ٢٠٢)