رنجیدہ کے معنی
رنجیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَن + جی + دَہ }
تفصیلات
iفارسی میں |رنجیدن| مصدر سے مشتق اسم صفت (حالیہ تمام) ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["افسردہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","اندوہ گیں","درد مند"]
رَنْجِیْدَن رَنْج رَنْجِیدَہ
اسم
صفت ذاتی
رنجیدہ کے معنی
"وہ رنجیدہ ہو کر آنحضور صلعم کے پاس آئے۔" (١٩١٤ء، سیرت النبیۖ، ١٣:٢)
"فوجداری ١٨٩٤ء کے تحت جاری کیے ہوئے کسی حکم یا فیصلہ سے رنجیدہ ہو . نظرثانی کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔" (١٩٨٤ء، کسٹم ایکٹ ١٩٦٩ء، ١٠٧)
رنجیدہ کے مترادف
آزردہ, جلا بھنا, سوگوار, خفا, بیزار, متفکر
آزردہ, اداس, بیزار, بیماری, پژمردہ, حزیں, خفا, دکھی, سوگوار, علیل, غمزدہ, غمگین, غمین, محزون, مریض, مغموم, ملول, ناراض, ناساز, کبیدہ
رنجیدہ کے جملے اور مرکبات
رنجیدہ خاطر
رنجیدہ english meaning
afflictedgrievedsorrowfulsad; offendeddispleasedvexed(someone) who has incurred another|s displeasureoffendedsad
شاعری
- جو کچھ چاہے سو کر خوشنودئ حق کا ہوں میں ضامن
پر اتنا دیکھیو تجھ سے کوئی دل ہو نہ رنجیدہ - چھٹ کے ہم مسکن ایذا سے بھی رنجیدہ رہے
مدتوں دل میں رہی حسرت ہجران قفس - اول ہٹ میں سریجن سوں کئے سو یوں رنجیدہ کیے
اتا سر کھا اپس کا میں بڑی گفتار چھوڑی ہوں
محاورات
- رنجیدہ ہونا