رواجی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word riwaji meanings and details
رواجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رِوا + جی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رواج| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |رواجی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء کو "مکتوبات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دستور کے موافق","رواج سے نسبت رکھنے والا"]
رِواج رِواجی
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
رواجی کے معنی
١ - عام، رسمی، معمولی۔
"جہاں تک یادگاروں پر سومیریوں کے جسمانی خدوخال کا سوال ہے وہ محض رسمی یا رواجی ہیں۔" (١٩٨٢ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٤٢:١)
٢ - رائج، مروج، جاری۔
"اسلامی قانون اور فرانسیسی تعزیری قانون کے ساتھ ساتھ مقامی رواجی قانون بھی مروج رہا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٥٢٢:٣)
رواجی or riwaji english Translation
achieve or give success (in endeavour)preserve (one|s or someone|s) honour or good nametraditional