روایتی معاشرہ
{ رِوا + یَتی + مُعا + شَرَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |روایتی| کے ساتھ عربی اسم معاشرہ لگانے سے مرکب |روایتی معاشرہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "نئی تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : رِوایَتی مُعاشَرے[رِوا + یَتی + مُعا + شَرے]
- جمع : رِوایَتی مُعاشَرے[رِوا + یَتی + مُعا + شَرے]
- جمع غیر ندائی : رِوایَتی مُعاشَروں[رِوا + یَتی + مُعا + شَروں (و مجہول)]
روایتی معاشرہ کے معنی
١ - قدیم رہن سہن، فرسودہ معاشرہ جو پرانے زمانے سے چلا آ رہا ہو۔
"ہمارے دور میں جب روایتی معاشرے جو کبھی مابعدالطبیعیات پر قائم تھے ختم ہو گئے۔" (١٩٨٣ء، نئی تنقید، ٤١)