روزہ کے معنی
روزہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رو (و مجہول) + زَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روز| کے آخر پر |ہ| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک اسلامی فرض جس میں صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور بیوی سے مقاربت سے پرہیز کیا جاتا ہے","ایک مذہبی فرض جس میں وقت مقررہ میں یا تو بالکل کچھ نہیں کھاتے یا بہت کم اور خاص خاص چیزیں کھاتے ہیں","بھوکا رہنا","روزوں کا مہینہ","روزے کا دن","صبح سے شام تک کھانے پینے سے پرہیز","مسلمانوں میں صبح صادق سے لے کر شام تک کھانے پینے اور جماع سے پرہیز کرتے ہیں"]
روز روزَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : روزے[رو (و مجہول) + زے]
- جمع غیر ندائی : روزوں[رو (و مجہول) + زوں (و مجہول)]
روزہ کے معنی
تھی روزے غاز پر طبعیت مائل سمجھا تھا مراد ان سے ہو گی حاصل (١٦٨٢ء، دستِ زرفشاں، ١٠٥)
"کوہستانوں کے افغان جو . شب و روز روزے سے بیٹھے رہتے تھے ہزاروں کی جگہ لاکھوں جمع ہو گئے۔" "آئی تو روزی نہیں تو روزہ۔" (١٨٨٤ء، قصص ہند، ١٠:٢)(١٩٢٠ء، نوراللغات، ١٠٢:٢)
روزہ کے مترادف
صوم, فاقہ
اُپاس, برت, رمضان, صوم, فاقہ, ورت
روزہ کے جملے اور مرکبات
روزہ دار, روزہ خور, روزہ کشائی, روزہ شکن, روزۂ مریم, روزہ خوار
روزہ english meaning
fastlent(see under روز N.M.*)cursed (in) intellect
شاعری
- یہی درخواست پاس دل کی ہے
نہیں روزہ نماز کچھ درکار! - روزہ کیا رکھیں وہ مے خوار جو میخانے میں
پانی پی پی کے شب و روز گرز کرتے ہیں - دن اگر روزہ رکھیں گے مے پئیں گے رات کو
ہم نہ باہر ہوں گے اے پیر مغاں ارشاد سے - روزہ مرا ایمان ہے غالب لیکن
خسخانہ و برقاب کہاں سے لاؤں؟ - دو روزہ زندگانی بھی کیا گل کتر گئی
بد نام کرنے آئی تھی بدنام کر گئی - ہم کو مرنا بھی میسر نہیں جینے کے بغیر
موت نے عمر دو روزہ کا بہانا چاہا - جو رمضان آوے تو روزہ نہ دھر
کہے چوب وو لوگاں میں روزہ ہوں کر - بادہ وحدت پلا دے کب تلک کھینچوں خمار
منتظر بانگ موءذن کا ہے گوش روزہ دار - وہ ذوالعطاش ہوں روزہ میں رکھ نہیں سکتا
چھکائے خوب سا جبتک نہ ساقی پرفن - لاکھ کوئی کہے روزہ نہ ہزاری رکھنا
اس میں نکلے گا مزہ بات ہماری رکھنا
محاورات
- آئی تو ربائی نہیں فقط چارپائی۔ آئی تو روزی نہیں روزہ۔ آئی تو نوش نہیں فراموش
- جو سحری کھائے سو روزہ رکھے
- جو سحری کھائے وہی روزہ رکھے
- چوں گوش روزہ دار براللہ اکبر است
- خشکہ اور بروزہ اگرچہ گندہ مگر ایجاد بندہ
- دنیا چند روزہ ہے
- روزہ رکھے نہ نماز پڑھے سحری بھی نہ کھائے تو کافر ہوجائے
- روزہ سے ہونا
- روزہ کھانا
- روغن گندہ بیروزہ اگرچہ بانان خوردن گندہ است لیکن ایجاد بندہ است