روشنی کے معنی
روشنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ روش (و مجہول) + نی }
تفصیلات
iفارسی سے مشتق اسم صفت |روشن| کے آگے |ی| لاحقۂ تانیث لگا کر اسم بنایا گیا ہے اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦١١ء میں "کلیات قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھوں میں روشنی مراد ہے","تاب ضیا","دیپ مالا","نورِ چشم"]
روشن روشْنی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : روشْنیاں[روش (و مجہول) نِیاں]
- جمع غیر ندائی : روشْنیوں[روش (و مجہول) + نِیوں]
روشنی کے معنی
"ان کے (مرکب بافتیں Compound Tisues) باریک باریک تراشے بنائے جاتے ہیں جن سے روشنی گزر سکتی ہے۔" (١٩٨١ء، اساسی حیوانات، ٧٦)
تمہاری بزم کے پروانے کو جو پائے چراغ جلو میں ساتھ رہے روشنی دکھائے چراغ (١٨٧٠ء، دیوانِ شرف (آغا حجو)، ١٣٤)
"ہز رائل ہائی پرنس آف ویلز کی تشریف آوری کلکتہ کی روشنی معائنہ کی تھی۔" (١٨٩٠ء، حسن، جنوری ٣، ٥٢:١)
"ہر ایک کہتا ہے کہ شمع رو نے کیا روشنی پائی ہے۔" (١٩٠٢ء، طلسمِ نو خیزی جمشید، ٧٢:٣)
نہ دکھلاؤں کسی جوہر فروشاں کوں مرا جوہر دیا حق روشنی سے جواہرں میں میرے جوہر کوں (١٦١١ء، کلیات قلی قطب شاہ، ٤:١)
کام اوروں کے آئے مری زندگی پھیل جائے اندھیروں میں بھی روشنی (١٩٨٣ء، حصارِانا، ٢٩)
آنکھوں کی روشنی بھی گئی ساتھ یارکے کچھ سوجھتا نہیں جو وہ پیشِ نظر نہیں (١٨٣٢ء، دیوان رند، ١١٠:١)
"تحقیقات کی روشنی میں آئندہ اس عہد کی تاریخوں میں سے اس قصے کا مذکور نکال دینا چاہیے۔" (١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ١٤٨)
"جاہلیت کا عرب روشنی کے ہندوستان سے بدرجہا بہتر تھا۔" (١٨٩٠ء، فسانہ دلفریب، ١١)
"یہ سب تمہارے دم کی روشنی ہے۔" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ١٣٢:٦)
روشنی کے مترادف
اجالا, روشنائی, دیا, جوت, مشعل, نگاہ, نظر, تابانی
آبادی, اُجالا, پرکاش, تابانی, تابندگی, تجلی, جوت, چاندنی, چراغ, چراغاں, چمک, درخشانی, درخشندگی, دمک, دیا, رخشانی, رخشندگی, رونق, لمحہ, نور
روشنی english meaning
Lightbrightness; illumination; brightness or clearness (of vision)sight (of the eye)
شاعری
- اسی سبب سے تجھے ہم نظر نہیں آتے
یہ تیرے گرد جو اک روشنی کا ہالہ ہے - غموں کی گرد میں مجھ کو بجھا ہوا نہ سمجھ
کہ سیلِ ابر سے سورج کی روشنی نہ مٹے - میں زندگی کی طرح اس کی بات بات میں تھی
وہ روشنی کی طرح میرے خدوخال میں تھا - اس آگ میں تپش بھی ہے‘ پاس آکے دیکھئے
لگتے ہیں دور سے تو فقط روشنی سے ہم - اندھیرے ہنستے رہے روشنی کی قسمت پر
تمام رات جلی شمع کوربنیوں میں - بہت سی عمر مٹا کر جسے بنایا تھا!
مکاں وہ جل گیا تھوڑی سی روشنی کے لئے - بجھ رہے ہیں چراغِ دیر و حرم
دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے - پڑتا ہے پاؤں ٹھیک جو تاریک راہوں میں
اے چشم‘ روشنی یہ کس نقشِ پا کی ہے - جو روشنی میں کھڑے ہیں‘ وہ جانتے ہی نہیں
ہوا چلے تو چراغوں کی زندگی کیا ہے - دمِ سحر ہیں وہ برہم اُنھیں چراغوں سے
تمام رات جلے تھے جو روشنی کے لئے
محاورات
- آنکھوں میں روشنی آجانا یا ہونا
- ایک دم کی روشنی ہے
- اے روشنی طبع تو برمن بلا شدی
- اے روشنی طبع تو برمن بلاشدی
- دیے کی روشنی محشر تلک
- روشنی اداس ہونا
- روشنی جاتی رہنا
- روشنی ظاہر ہونا
- روشنی گل ہونا
- روشنی ماند پڑنا