رول کے معنی

رول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُول }{ رول (و لین) }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - شور، غل۔, m["دیکھئے: رولا","رو کا مخفف","رولنا کا","رولنگ کا مخفف","سرکاری مالگزاری کی فہرست","سطروں کا نشان (کرنا ہونا کے ساتھ)","لکیریں کھینچنے کا گول ڈنڈا","وہ فہرست جس میں ترتیب وار نام لکھے ہوتے ہیں","کام حصہ","کتری ہوئی چھالیا جو ناقص ہو"]

Rule رُول

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم کیفیت

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : رُولْز[رُولْز]

رول کے معنی

١ - قاعدہ، ضابطہ، دستور، آئین، طریقہ۔

"رول انگریزی کی طرح اردو میں کئی معنوں میں آتا ہے مثلاً (١) آئین یا دستور۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٥)

٢ - حکومت، عمل داری، راج۔

 یہ بولے کہ ہندو کا ہو گا جو رُول ہم انگریز ہی کو کریں گے قبول (١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ٥٧)

٣ - لکیر جو کاپی، کتاب یا تختی وغیرہ پر کھینچی جائے، سطر۔ (ماخوذ :فرہنگ آصفیہ)

"رول اردو میں بحیثیت اسم کے لکیریں کھینچنے کے ڈنڈے کے رائج ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٤)

٤ - جدول کش، مسطر، لکیریں کھینچنے کا ڈنڈا۔

"انہوں نے رول کو تو ہاتھ پر لیا اور آگے بڑھ کر ایک گھونسا صاحب کے منہ پر رسید کیا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چاپسی، ٣٢٧:١)

٥ - لکڑی کا چھوٹا ڈنڈا جو اکثر سپاہیوں یا استادوں کے پاس مارنے یا ڈرانے کے واسطے ہوتا ہے۔

١ - شور، غل۔

رول کے جملے اور مرکبات

رول کش, رول دار, رول نمبر, رول کے

رول english meaning

a rulerbe brookedbe endurebe tolerablebearbrookenduretolerate

شاعری

  • عطا ہوتے نہیں ہر آنکھ کو انجم فروش آنسو
    فقط چشمِ محبت ہی یہ موتی رول سکتی ہے
  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌
  • نہیں رہا سخن آبدار کا مہوتی
    سراج طبع کے سب جو پروں کوں رول چکا
  • ارے احمد پھرا کر بات اب بول
    محمد کا تصدق دل کے تئیں رول
  • دہنے بائیں ابھی کر کے متفرق لشکر
    رول کر دابا ہے کچھ فوج کو غازی نے ادھر
  • عقدے دلوں کے پاؤں پہ منھ مل کے کھول لوں
    نقش قدم سے گوہر شہوار رول لوں
  • بڑھتے تھے جو پرے سے بڑے بول بول کے
    پہلے انہیں کو مار لیا رول رول کے
  • بھاگے سوار پھر تو پیاروں کو رول کے
    بپہنچا وہ شیر بیچ میں اعدا کے غول کے
  • ذلت اٹھا رہا ہوں میں قلیوں کے غول میں
    اچھے وہی جو لکھ گئے آنر کے رول میں

محاورات

  • قرولی باندھنا یا لگنا
  • گھوڑا ‌اور ‌پھوڑا ‌جتنا ‌رولو ‌اتنا ‌ہی ‌بڑھے
  • ماتھے رولی چاول چڑھانا
  • ماتھے رولی چاول چڑھنا
  • موتی ‌خاک ‌میں ‌رولنا
  • موتی خاک میں رولنا
  • موتی رولنا
  • کاگا ‌بولے ‌پڑگئے ‌رولے

Related Words of "رول":