رویت کے معنی
رویت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھنے کی شہادت / گواہی دینا","صورت کا نظر آنا","نظر آنا کسی چیز کا"]
روی رُویَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
اقسام اسم
- جمع : رُویَتیں[رُو + یَتیں (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رُویَتوں[رُو + یَتوں (و مجہول)]
رویت کے معنی
"درحقیقت لُغتِ عرب میں رویا اور رویت دونوں ایک دوسرے کے ہم معنی ہیں اور ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوئے ہیں۔" (١٩٧٨ء، سیرت سرور عالمۖ، ٦٤٨:٢)
"جب میں نہر کبار کے کنارے . تھا تو آسمان کھل گیا اور میں نے خدا کی رویتیں دیکھیں۔" (١٩٥١ء، کتاب مقدس، ٧٧٨)
"انہیں رویت باری تعالٰی سے بھی انکار تھا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٧٩:٣)
رویت کے مترادف
چہرہ, حلیہ, زیارت, شکل, دیدار
بشرہ, پاس, جوگ, چہرہ, حلیہ, دید, دیدار, زیارت, شکل, صورت, لحاظ, لگن, نظارہ
رویت کے جملے اور مرکبات
رویت ہلال, رویت باری, رویت بصری, رویت قلبی, رویت اشیا
رویت english meaning
"seeing"; sightvision; view; countenance; considerationregardimpotence |A|sighting
شاعری
- حوروں کے دل بڑھے تھے جو دیدار کے لیے
آنکھیں ڈھلی تھیں رویت انوار کے لیے - جو کوئی سرمایہ اس جنت کا جانے
لذایذ رویت اللہ کی پچھانے - وصل میں گر مجھکو ہوئے رویت ماہ رجب
روے جاناں ہی کو دیکھوں میں تو قرآں چھوڑ کر - کبھی میں نفی حقائق میں تھا سو فسطائی
کبھی میں معتزلی باعث رد رویت - گرچہ رویت کے بدل روتے ہیں ہر ہر گھر کے لوگ
پیو کا دیدار منج کوں پیر کا درسن ہوا - جھانکتا جا ادھر او چاند سی صورت والے
دل و دیں دینے کو موجود ہیں رویت والے - پھرے بستی میں رویت کچھ نہیں افلاس سے اپنی
الہٰی ہووے منھ کالا شتاب اس دستِ خالی کا - رویت تھی جس پدر سے وہ سر پر رہا نہیں
دیکھوں میں گھر میں رونے بھی پاتی ہوں یا نہیں