رکشہ کے معنی

رکشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِک + شَہ }

تفصیلات

iجاپانی زبان کے لفظ |جن رکشا| سے ماخوذ (|جن| بمعنی آدمی، |ری| بمعنی قوت اور |شا| بمعنی گاڑی) جس سے مراد انسانی قوت سے چلنے والی گاڑی ہے۔ اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہے سب سے پہلے ١٩٢٩ء میں "خطوط محمد علی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["جنرکشا "," رِکْشَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : رِکْشے[رِک + شے]
  • جمع : رِکْشے[رِک + شے]
  • جمع غیر ندائی : رِکْشوں[رِک + شوں (و مجہول)]

رکشہ کے معنی

١ - موٹر کی طرح پٹرول سے چلنے والی ایک سواری نیز سائیکل کے تین پہیوں سے بنی ہوئی ایک گاڑی جسے ڈرائیور بائیسکل کی طرح چلاتا ہے۔

"ٹھیک وقت پر ادبی نشستوں میں رکشہ سے پہنچ جایا کروں گا۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٧٥)

رکشہ english meaning

["rikshaw"]

Related Words of "رکشہ":