رکنی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word rukni meanings and details
رکنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُک + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رکن| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و نسبت لگانے سے |رکنی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خالص سونا","رکنا باد"]
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
رکنی کے معنی
١ - [ طرز تحریر ] لکھنے کا وہ طریقہ جس میں حروف کی جگہ تصاویر اور لکیروں وغیرہ سے کام لیا جائے۔
"رسم الخط ابجدی نہیں بلکہ رکنی ہے۔" (١٩٥٩ء، وادئ سندھ کی تہذیب، ٢٢٤)
٢ - شیراز (ایران) کے شہر رکنا باد سے منسوب (جس میں رکن الدولہ دیلمی کی بنوائی ہوئی نہایت لطیف و خوشگوار پانی کی نہر ہے)۔
تیرے سر جیون پہاڑوں نے دیا جی سے اتار نہر رکنی اور گلگشت معلے کا سماں (١٨٨٨ء، کلیات نظم حالی، ٤٢:٢)
٣ - خالص سونا۔ (ماخوذ: جامع اللغات)
رکنی کے جملے اور مرکبات
رکنی خط, رکنی دور
رکنی or rukni english Translation
shun as below one|s dignity
محاورات
- برکنیا کو چیچک کھائے۔ ناؤ کاٹ کا کہیں نہ جائے
- حقہ سکا ہرکنی گوجر اور جاٹ۔ ان میں اٹک کہا باوا جگن ناتھ کا بھات