ریختی کے معنی

ریختی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ریخ (ی مجہول) + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ریختہ| بحذف |ہ| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے |ریختی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو"دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابتدائی اردو","بیگماتی اردو","زنانہ اردو","عورتوں کی بولی میں جو نظم کہی جائے","عورتوں کی زبان میں نظم ۔ اس میں انشا اور جان صاحب نے دیوان مرتب کئے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ریخْتِیاں[ریخ (ی مجہول) + تِیاں]

ریختی کے معنی

١ - ایسی اردو نظم یا شاعری جس میں عورتوں کے جذبات عورتوں کی مخصوص بول چال میں ادا کیے جائیں۔

"بعض ناقدین نے اس میں (دکھنی غزل) ریختی کی جھلک دیکھی ہے۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٧٤)

٢ - عورتوں کی زبان یا روزمرہ۔

 نرم گوئی سے عبث ریختیاں کہتے ہیں بے سبب مرد پہنتے ہیں زناں کا اسباب (١٨٦١ء، کلیات اختر، ٢٢٥)

شاعری

  • رونق مصرعہ و غزل یاں ہے
    ریختی کا ہے جو محل یاں ہے

Related Words of "ریختی":