زرد کے معنی

زرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَرْد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور |اسم صفت| مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آفتاب کے لئے مستعمل ہے","خلط صفرا","سرسوں وغیرہ کا یا ان سے ملتا جلتا رنگ","ہلکا بسنتی"]

اسم

صفت ذاتی

زرد کے معنی

١ - ہلدی، گیندے، سرسوں وغیرہ کا یا ان سے ملتا جلتا رنگ، پیلا، خلط صفرا۔

"بہت سے جام سجے تھے، ان میں سرخ، سفید، زرد اور کتھئی رنگ جھلک رہے تھے" (١٩٨٧ء، حصار، ٢٠)

زرد کے مترادف

آفتابی, سنہرا

اصفر, بنستی, پیلا, زریں, سنہرا, سُنہرا, سنہری, طلائی, گیندے, ہلدی

زرد کے جملے اور مرکبات

زرد چوب, زرد بخار, زرد مٹی, زرد یاقوت, زرد رو, زرد روئی, زرد سر, زرد صحافت, زرد فام, زرد پوش, زرد چشم, زرد چمپا, زرد آلو, زرد آندھی, زرد غبار, زرد آب

زرد english meaning

blossomdiscoloureddullwanwither

شاعری

  • بے گہ شکستہ رنگی خورشید کیا عجب
    ہوتا ہے زرد بیشتر اہل فنا کا رنگ
  • ہوں زرد غمِ تازہ نہالانِ چمن سے!
    اس باغِ خزاں دیدہ میں میں برگ خزاں ہوں
  • گھرے ہیں زرد و الم میں فراق کے ایسے
    کہ صبح عید بھی یاں شام ہے محرم کی
  • ہم کو تو دردِ دل ہے‘ تم زرد کیوں ہو ایسے
    کیا میر جی تمہیں کچھ بیماری ہوگئی ہے
  • دھوپ ہے اور زرد پھولوں کے شجر ہر راہ پر
    اک ضیائے زہر سب سڑکوں کو پیلا کرگئی
  • فضا میں بکھری ہیں زرد آنسوؤں کی تحریریں
    وداعِ گل میں درختوں کے ہاتھ ہلتے ہیں
  • یہ زرد پنکھڑیاں جن پر کہ حرف حرف ہو میں
    ہوائے شام میں مہکیں‘ ذرا جو تُو چاہے
  • ان گنت کالے کالے پرندوں کے پر ٹوٹ کر زرد پانی کو ڈھکنےلگے
    فاختہ دھوپ کے پل پر بیٹھی رہی رات کا ہات چپ چاپ بڑھتا گیا
  • سونے کے پھول پتے گریں گے زمین پر
    میں زرد زرد شاخوں پہ جب گنگناؤں گا
  • ان بھڑوں نے کیا یہ اب کے قہر
    کہ، ہوا زرد پوش سارا شہر

محاورات

  • آزردہ کرنا
  • بدن زرد ہونا
  • برسر ‌فرزند ‌آدم ہرچہ آید بگزرد
  • پردہ میں زردہ لگانا
  • پردے میں زردہ لگاتی ہے
  • پردے میں زردہ لگانا۔ سوراخ کرنا(دہلی) شکار کھیلنا یا گردہ لگانا
  • چشم ارزق موے میگوں رنگ زرد۔ اینچنیں کس باکسے نیکی نہ کرو
  • چقندر کاشتم زردک برآمد
  • چہرہ زرد ہوجانا یا ہونا
  • خاک باشی خوک باشی یا سگ مردار باش ہر چہ باشی باش عرفی اند کے زردار باش

Related Words of "زرد":