زعفرانی کے معنی
زعفرانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَع + فَرا + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زعفران| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |زعفرانی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو"گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آم کی ایک قسم","زعفران سے منسوب","زعفران کا","زعفران کے رنگ کا","نارنجی رنگ","کیسری رنگ"]
زَعْفَران زَعْفَرانی
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
زعفرانی کے معنی
کیوں نہ زعفرانی ہو، رنگ باغ ہستی کا آئے جب دم پیری، موسم خزاں ہو کر (١٩٨٣ء، سرمایۂ تغزل، ١٥٣)
"آنند بھون کے برآمدے میں جا بجا ناتد رکھے ہیں اور ان میں لبالب آم بھرے ہوئے ہیں موتی چور، کافوری، زعفرانی . سیتا پھل غرض کہاں تک گناؤں آموں کی قسمیں۔" (١٩٧٥ء، اچھے مرزا، ٧٤)
زعفرانی english meaning
of saffron; saffron - colouredyellow(Plural) Legal opinionscase-law |A|lamp [A~فتل twist]metallic bowl for wicksverdicts
شاعری
- وہ زعفرانی پلوور اسی کا حصہ ہے
کوئی جو دوسرا پہنے تو دوسرا ہی لگے - پکا رنگ گوریاں کالے بھولسریاں
شکل زعفرانی او کسوت کریاں - بسنتی قبا پر ترے مرگیا ہے
کفن میر کو دیجیو زعفرانی - کیا گل اشرفی نے زرفشانی
چمن سارا ہوا تھا زعفرانی - سیہ موباف، پاجامہ گلابی، چمپئی نیفہ
ڈوپٹہ سرخ، انگیا سبز، کرتی زعفرانی ہے - ہوا ہے رنگ رو زرد اپنا اور اشک ارغوانی ہے
کسی گل رو کے سر پر جو ڈوپٹہ زعفرانی ہے - بجا ہے گر کرے پرواز رنگ چہرہئ عاشق
ہوا ہے شوق موہن کوں لباس زعفرانی کا