زمین کے معنی
زمین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَمِین }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پُوری دُنیا","خِطّۂ ارض","زمین کا کوئی گوشہ یا حصہ","زمین کی سطح","سارا زمانہ","سورج کے گِرد گُھومنے والا وہ سیّارہ جس پر زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں چوبیس گھنٹے میں اپنا ایک چکّر مکمل کرتا ہے اس کے نتیجے میں دن اور رات وجود میں آتے ہیں","فرشِ زمیں (آسمان کے بالمقابل)","قدیم تقسیمِ ربعِ مسکون کے مُطابق دنیا کا ساتواں حِصّہ یا طبق","وہ زمین جس پر زراعت ہوتی ہو","کُرۂ ارض کا خُشک حِصّہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : زَمِینیں[زَمی + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : زَمِینوں[زَمی + نوں (واؤ مجہول)]
زمین کے معنی
"سمکیاں. زمین کے اس تصور سے ہے جسے زمین بیل کے سینگ پر اور تیل مچھلی کی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے ہے" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیۂ پاکستان، ١٣٨)
دریا و زمیں و کوہ صحرا باغ و گل و سبزۂ مطرا (١٩١٢ء، نذیر احمدخ مجموعہ نظم بے نظیر، ٣٢)
"سطح زمین کے قریب . موجود زیر زمیں بہنے والے آبی وسائل کے رخ کا تعین کیا" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیۂ پاکستان، ٢٩)
کہاں جائیں ٹھکانہ ہی کہاں ہے زمین دشمن مخالف آسماں ہے (١٩٥٣ء، دیوان صفی، ١٤٧)
مجھے وطن سے چھڑا کے ہر سو پھرا رہا ہے جو اے جفا جو بتا تو دے مجھکو آسماں تو کرے گا پیوند کس زمیں کا (١٨٨٣ء، دیوان صفی، ٨)
"مہاجن دخیل کار نے . زمین بھی حاصل کی اور روپئے کے زور سے . حقوق بھی حاصل کئے" (١٩٨٦ء، آینۂ، ٢٩٣)
"سات زمین آسمان میں اس کا کھیل" (١٦٣٥ء، سب رس، ٢)
"وہ تو آج صبح سے زمینوں پر گئے ہیں" (١٩٦١ء، ہالہ، ١٤٧)
"علم معشیت کی اصطلاح میں زمین کی تعریف علی العموم سارے قدرتی وسائل پر حاوی ہے" (١٩٦٩ء، نکتۂ زار، ١٠٥)
"جب تک کہ فریقین میں باہمی عزت اور احترام کا جذبہ پیدا نہ ہو کسی مفاہمت کے لیے کوئی ٹھوس زمین تیار نہیں ہو سکتی" (١٩٣٧ء، خطبات قائداعظم، ١١٤)
"اس زمیں میں کام کا شعر نکالنا مشکل ہو جاتا ہے" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٨٧)
"اس سے کھیت میں ڈھیلے نہیں اٹھیں گے اور زمین باریک اور عمدہ تیار ہوگی" (١٩٧٤ء، زراعت نامہ، اگست، ٤)
"چیکوں اور بانڈوں وغیرہ پر اکثر بہت باریک نام ساری زمین پر نمایاں نظر آتے ہیں" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١١٣)
"جس چیز سے کام لیا گیا اور صندل کا تیل تھا اسے عطر سازوں کی اصطلاح میں صندل کی زمین کہتے ہیں" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٣٨)
زمین کے مترادف
چک, جاگیر, بوم, جہاں
ارض, اساس, برّ, جہان, خاک, خُشکی, دُنیا, دھرتی, دیس, علاقہ, گیتی, ملک, مٹی, وطن, ٹکڑا, کِشور, کھیت
زمین کے جملے اور مرکبات
زمین و زماں, زمین دوز, زمین دار, زمین بوسی, زمین بوس, زمین دارانہ, زمین دارچہ, زمین دارنی, زمین خالصہ, زمین دارہ, زمین داری, زمین دوز ریل, زمین زاد, زمین زاد خدا, زمین سا, زمین ساق, زمین شور, زمین فرسا, زمین قند, زمین کا بوجھ, زمین کا پرت, زمین کا پردہ, زمین کا پیار, زمین کا رشتہ, زمین کا نمک, زمین کنی, زمین کی پٹی, زمین کی گردن, زمین کی مٹی, زمین گیر, زمین مردہ, زمین مرہونہ, زمین مزروعہ, زمین موات
زمین english meaning
the earth; soillandground; floor; foundationground-work; the ground of a picture; regioncountryadequate obligationgeneral obligation whose performance by an adequate number absolves all
شاعری
- ہے قسمتِ زمین و فلک سے غرض نمود
جلوہ وگرنہ سب میں ہے اُس کے جمال کا - ریختہ کا ہے کو تھا اس رتبہ اعلیٰ میں میر
جو زمین نکلی اُسے تا آسماں میں لے گیا - اگرچہ گوشہ گزیں ہوں میں شاعروں میں میر
پہ میرے شور نے روئے زمین تمام لیا - کبھو جو آنکھ سے چلتے ہیں آنسو
تو پھر جاتا ہے پانی سب زمین پر - مت کر زمین دل میں تخم اُمید ضائع
بوٹا جو یاں اُگا ہے سو اُگتے ہی جلا ہے - دل لے گیا تھا زیر زمین میں بھرا ہوا
آتا ہے ہر مسام سے میرے کفن میں آب - تنگ ہوجاوے گا عرصہ خفتگانِ خاک پر
گر ہمیں زیر زمین سونپا دل نالاں سمیت - آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ
اب کیسے لوگ آئے زمین آسماں کے بیچ - عشق کی ایک جست نے طے کردیا قصّہ تمام
اس زمین و آسماں کو بیکراں سمجھا تھا میں - بِچھی ہُوئی زمین پر
جُھکے ہیں سات آسماں
محاورات
- آدمی کو ڈھائی گز زمین کافی ہے
- آسمان (و) زمین ایک کردینا یا کر ڈالنا
- آسمان (و) زمین ایک ہو جانا یا ہونا
- آسمان (و) زمین دوسرے ہوجانا
- آسمان دور ہے زمین سخت ہے
- آسمان زمین ایک کردینا
- آسمان زمین سیاہ ہوجانا
- آسمان زمین ملا دینا
- آسمان زمین میں پتہ نشان نہ ملنا
- آسمان زمین میں دھوم پڑنا