سبزی خور کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sabzi-khor meanings and details

سبزی خور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَب + زی + خور (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سبزی| کے ساتھ |خوردن| مصدر سے صیغہ امر |خور| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٢ء سے "عالم حیوانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سبزی خور کے معنی

١ - جو گوشت سے پرہیز کرے، صرف سبزیاں ترکاریاں کھانے والا۔

"سبزی خور. ان وہ جانور ہیں جو گھاس، پودے سبزیاں یا بیج کھاتے ہیں۔ ان جانوروں میں ہضمی نالی. زیادہ لمبی ہوتی ہے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٥٠٨)

٢ - بھنگ بیچنے والا۔

"سر سبزی نہال قلم کی وصف دکان سبزی فروش سے ہے۔" (١٨٥٧ء، مینا بازار اردو، ٣٠)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!