سر پنچ
{ سَر + پَنْچ (ن غنہ) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پنچ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سر پنچ کے معنی
١ - پنچوں کا سردار، چودھری، میر مجلس پردھان، صدر۔
"اس کی مجلس منتظمہ میں ایک سر پنچ اور تین سو پنچ تھے۔" (١٩٧٢ء، ہمارا قدیم سماج، ١٨)