سرد آہ
{ سَرْد + آہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرد| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ کلمہ تاسف |آہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٠ء سے "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : سَرْد آہیں[سَرْد + آ + ہیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَرْد آہوں[سَرْد + آ + ہوں (و مجہول)]
سرد آہ کے معنی
١ - آہِ سرد، ٹھنڈی سانس۔
"ایک سردہ آہ کھینچ کر مولانا پھر اہل دیوان کی طرف مڑ جاتے ہیں۔" (١٩٤٩ء، اک محشر خیال، ٧٤)