سرد و گرم

{ سَر + دو (و مجہول) + گَرْم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرد| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |گرم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

سرد و گرم کے معنی

١ - راحت اور تکلیف، نشیب و فراز، نرم و گرم، اونچ نیچ۔

"نیاز صاحب کا ادب گزشتہ نصف صدی سے خانہ نشین ہونے کی جگہ زندگی کے ہر سرد و گرم میں حصہ لیتا رہا ہے۔" (١٩٦٣ء، نیم رخ، ٦١)