سردائی

{ سَر + دا + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سردا| کے بعد |ئی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |سردائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء کو "لاجونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["سَرْد "," سَرْدائی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سَرْدائِیاں[سَر + دا + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : سَرْدائِیوں[سَر + دا + اِیوں (و مجہول)]

سردائی کے معنی

١ - [ طب ] وہ دوا جو گرمی کے اثر کو دور کرنے کے لیے پی جائے، تبرید۔

"مالش میں اپنی گرمی اس تک منتقل کرنے کے سلسلے میں اسے ٹھنڈائی سردائی وغیرہ پلاتی رہتی تھی۔" (١٩٦٦ء، لاجونتی، ٧٥)