سرمایہ دار کے معنی
سرمایہ دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + ما + یَہ + دار }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |سرمایہ| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغۂ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی |سرمایہ دار| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسمِ صفت استعمال ہوتا ہے۔ بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی ہے ١٩٠٥ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امیر آدمی","ثروت مند","دولت مند","دھن دان","سرمایہ دار","مایہ دار"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : سَرْمایَہ داروں[سَر + ما + یَہ + دا + روں (و مجہول)]
سرمایہ دار کے معنی
"یوں معلوم ہوتا تھا کہ اس شہر میں یا تو بھوک اگتی ہے جو غریبوں کو کھائی جا رہی ہے یا ناتواں کے نوالے سرمایہ دار عقاب جھپٹ کر لے جاتے ہیں" (١٩٧٥ء، ہمہ یاراں دوزخ، ٨٩)
"ہندی کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرنے کے لیے . آئین کے بنائے ہوئے طریقے سے اس کو سرمایہ دار بنانا ہے" (١٩٦٠ء، اردو زبان اور ان کا رسم الخط (ضمیمہ)، ٨٩)
"ایک زبان کو علمی حیثیت سے سرمایہ دار بنانے کے لیے جس قدر علمی ذخیرہ کی ضرورت ہے اردو کا دامن اس سے خالی تھا" (١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٨٧)
نچوڑتا ہے لہو غربیوں کا دست سرمایہ دار اب بھی (١٩٥٤ء، آتش گل، ٢٠٦)
سرمایہ دار کے مترادف
مایہ دار, دولت مند
امیر, ساہوکار, غنی, مالدار, متمول
سرمایہ دار english meaning
capitalist; rich (person)anybodybe cursedhailsomebody