سستا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Sasta meanings and details
سستا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَس + تا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |سوستھ + ک| سے ماخوذ |سستا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٩ء سے "دیوان جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سرنس گرنا","سستا روئے بار بار مہنگا روئے ایک بار","کم خرچ","کم رتبہ","کم قدر","کم قیمت","کمتی داموں کا جیسے سستا اونٹ مہنگا پٹا"]
سوستھ+ک سَسْتا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سَسْتے[سَس + تے]
- جمع ندائی : سَسْتے[سَس + تے]
- جمع غیر ندائی : سَسْتوں[سَس + توں (و مجہول)]
سستا کے معنی
١ - کم قیمت، ارزاں، کم داموں کا۔
"ہند کی بیڑیاں، ہند کی الائچیاں، ہند کا کتھ، ہند کے پاپڑ، ہند کے کھدر، ہند کے سیب سستے اور اچھے۔" (١٩٨١ء، ہند یاترا، ٣٥٨)
٢ - کم قدر، کم رتبہ، غیر معیاری۔
"ٹیڑھی لکیر کے بعد ایم اسلم کا سیدھی لکیر بھی اخلاقی توڑ تھا مگر بہت سستا اور ناقابل تعریف۔" (١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٦٦)
سستا کے مترادف
کم قیمت
ادنیٰ, ارزاں, حقیر, ذلیل, گھٹکا, گھٹیا, مندا
شاعری
- کیا پانی کے مول آکر مالک نے گہر بیچا
ہے سخت گراں سستا یوسف کا بکا جانا - بہت گراں تھے اگر موتیوں میں تُل جاتے
یہ اور بات ‘ نہ تھا ہم سا کوئی سستا بھی - توں سستا ہور باتاں بی تیریاں ہے سست
درست نیں تو کہتا ہے سو نادرست
محاورات
- اونٹ سستا ہے پٹا مہنگا ہے
- اونٹ سستا ہے پٹا مہنگا ہے
- جتنا سستا اتنا خراب
- چوری کا کپڑا اور ڈانگوں کے گز۔ چوری کا مال سستا ہوتا ہے
- خراب خستہ اناج سستا
- سستا اونٹ مہنگا پٹا
- سستا چک جانا یا چکنا
- سستا روئے بار بار مہنگا روئے ایک بار
- سستا رووے (روئے) بار بار مہنگا رووے (روئے) ایک بار
- سستا گیہوں گھر گھر پوجا