سنا کے معنی

سنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُنا }{ سَنا }

تفصیلات

١ - سننا، کا فعل ماضی مطلق نیز سنانا کا فعل امر، (محاورات و مرکبات میں مستعمل)۔, iعربی زبان سے اسم جامد ہے عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دست آور پودے اور اس کے پتوں کا نام جو اکثر مسہل میں پڑتی ہے","ایک دوائی جس کی پتی کا جلاب دیتے ہیں","سنانا کا","سننا کا","سونا کا مخفف","گوش کرنا","وہ لفظ جو بولے نہیں","کان دینا","کان لگانا","کانوں سے آواز معلوم کرنا"]

اسم

اسم کیفیت, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سنا کے معنی

١ - سننا، کا فعل ماضی مطلق نیز سنانا کا فعل امر، (محاورات و مرکبات میں مستعمل)۔

"سنانویں صدی مسیحی سے اطبائے عرب کے استعمال میں تھی۔" (١٩٦٢ء، جڑی بوٹیوں سے علاج (ترجمہ)، ٥٨)

١ - جنگلی نیل کے مشابہ ایک پودا جو نصف گز تک لمبا ہوتا ہے، اس کے پتے برگِ حنا کی مانند اور پھول کسی قدر نیلگوں ہوتے ہیں، اس کی پھلی چپٹی سی ہوتی ہے جس کے اندر چپٹا سا لمبوترا اور کسی قدر خمیدہ چھوٹا سا تخم ہوتا ہے، اس کے پتے دوا خصوصاً مسہل کے طور پر مستعمل ہیں۔

سنا کے جملے اور مرکبات

سنا سنایا, سناے مکی

سنا english meaning

The common senna of medicinecassia senna; Cassia; lanceolata(dial.) acquire spiritual knowledge(dial.) Knowledgetime past is gone for everwisdom

شاعری

  • لگا نہ دل کو کہیں کیا سنا نہیں تُو نے
    جو کُچھ کہ میر کا اس عاشقی نے حال کیا
  • یوں سنا جاہے کہ کرتا ہے سفر کا عزم جزم
    ساتھ اب بیگانہ وصفوں کے ہمارا آشنا
  • دو حرف تسّلی کے جس نے بھی کہے اُس کو
    افسانہ سنا ڈالا‘ تصویر دکھا ڈالی
  • لے چلے ہو مجھے اُس بزم میں یارو لیکن
    کچھ مرا حال بھی پہلے سے سنا رکھا ہے؟
  • سنا ہے سنگدل کی آنکھ سے آنسو نہیں بہتے
    اگر یہ سچ ہے تو پھر پتھر سے کیوں چشمے اُبلتے ہیں
  • وہ جو گیت تم نے سنا نہیں، مری عمر بھر کا رہاض تھا
    مرے درد کی تھی وہ داستاں، جسے تم ہنسی میں اُڑا گئے
  • مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہنیاں
    جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو
  • کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے رنب سے بندھا ہوا
    وہ غزل کا لہجہ نیا نیا نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا
  • میں چپ رہا تو اور غلط فہمیاں بڑھیں
    وہ بھی سنا ہے اس نے جو میں نے کہا نہیں
  • سنا ہے اس پہ چہکنے لگے پرندے بھی
    وہ ایک پودا جو ہم نے کبھی لگایا تھا

محاورات

  • آپ ایک کہینگے میں دس سناؤنگا
  • آتما کا کوسنا
  • آسمان زمین میں سناٹا ہوجانا
  • آسمان سے آگ برسنا
  • آسمان میں سناٹا ہوجانا
  • آفت میں آنا۔ پڑنا۔ پھنسنا۔ جاپڑنا۔ مبتلا ہونا
  • آفت میں پھنسنا
  • آگ برسنا
  • آموختہ پڑھنا یا سنانا
  • آنتیں سمیٹنا یا موسنا

Related Words of "سنا":